عوامی مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، حاجی نورمحمد خان دمڑ

جمعہ 11 اکتوبر 2019 16:07

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای اینڈ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں پارٹی میں پشتون، بلوچ، پنجابی ، ہزارہ سمیت اقلیتی برادر پر مشتمل ایک گلدستہ ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی کے زیر اہتمام مختلف تقریبات اور اجماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ70 سالوں سے صوبے کے عوام کے حقیقی مسائل پر کوئی توجہ نہ دینے کی وجہ سے صوبہ بلوچستان کے عوام گوناگوں مسائل سے دوچار ہے بلوچستان عوامی پارٹی کو جب صوبائی حکومت ملی تو صوبے کے تمام ادارے مفلوج تھے بلوچستان عوامی پارٹی نے اپنے دیگر اتحادیوں جماعتوں کے ساتھ ملکر صوبے کے تمام اداروں کی بحالی کیلئے دن رات کیلئے کوششیں کی اور ایک سال کی مختصر مدت میں صوبے کے تمام اداروں کو فعال بناکر عوام کاعتماد بحال کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کامقصد صوبے کے عوام کی بلاتعصب رنگ ونسل خدمات کرنا ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحی صوبے میں امن وامان کی بحالی ، صوبے کے عوام کو علاج معالجہ ، تعلیم سمیت دیگر تمام بنیادی سہولیات انکی دہلز پر فراہم کرنا صوبے کے بیروزگار نوجوان کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی عوام کے اجتماعی مسائل حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بعض شکست خوردہ جماعتیں حکومت پر بلاجواز تنقید کررہے ہیں کہ صوبائی حکومت کے پاس اختیار نہیں ہے جوکہ من گھڑت اور بے بنیاد پروپیگنڈہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں