پارٹی عہدیدار اور کارکن پارٹی کو فعال ومنظم بنانے کیلئے جدوجہد تیزکریں،حاجی نورمحمد خان دمڑ

آ ئندہ بلدیاتی انتخاب میں پارٹی بھاری مینڈیٹ سے کامیابی حاصل کرے قربانیاں دینے والے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرینگے ،صوبائی وزیر پی ایچ ای ، واسا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:59

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں پر زوردیا کہ وہ پارٹی کو فعال ومنظم بنانے کیلئے جدوجہد تیزکرے تاکہ آنے والے بلدیاتی انتخاب میں پارٹی بھاری مینڈیٹ سے کامیابی حاصل کرے قربانیاں دینے والے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی ضلع ہرنائی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں پارٹی کے ضلعی سرپرست اعلیٰ چیف آف عبدلانی ملک اسرار الحق عبدلانی ، ضلعی صدر عبدالناصر ترین ایڈوکیٹ ،ضلعی جنرل سیکرٹری سید شادی بخاری ، ضلعی سنیئر نائب صدر حاجی ملک غلام جان ترین سمیت دیگر ضلعی عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں بی اے پی کو ضلع ہرنائی میں مزید فعال بنانے کیلئے مختلف امور غور آئے اجلاس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیا گیا کہ ضلع ہرنائی کے نو یونین کونسلوں اور دو مونسپل کمیٹیوں میں پارٹی یونٹوں کا قیام عمل میں لانے اور انتخابات کرنے کا فیصلہ کیا گیا یونین کونسلوں اور مونسپل کمیٹیوں میں انتخابات پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ و ضلعی صدرعبدالناصر ترین ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری سید شادی گل بخاری کی نگرانی میںزقوم ہائوس ہرنائی میں 27 اکتوبر زرغون غر، کھوسٹ ، مونسپل کمیٹی شاہرگ ، یونین کونسل شاہرگ ، 28 اکتوبر کو یونین کونسل ناکس ،ون، ناکس ،ٹو، یونین کونسل صدر ہرنائی ون،29 اکتوبر کو یونین کونسل صدر ہرنائی ٹو ، یونین کونسل بابہان ،ون ٹو کے انتخاب کا فیصلہ کیا گیا پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بی اے پی کو ضلع ہرنائی وزیارت میں فعال بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ پارٹی کی فعالی میں بنیادی یونٹ کاقیام اہمت کاحامل ہے انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی میں پارٹی کو فعال ومنظم بنانے کیلئے تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام قوم پرست ، مذہب پرست پارٹیوں سے بیزار آچکے ہے عوام کے نظریں بی اے پی پر مرکوز ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی نمائندہ ترجمان جماعت ہے جو صوبے کے احساس محرومیوں کے خاتمے صوبے کے تمام علاقوں میں بلارنگ ونسل ترقیاتی منصوبوں کی منظوری پسماندہ علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہاکہ ہم بلند وبانگ دعویں نہیں کرتے ہے جو وعدے عوام سے کئے ہے انہیں عملی جکامعہ پہنا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ بی اے پی حکومت کااولین ترجیحی صوبے میں امن وامان کے قیام بیروزگاروں کو روزگارکی فراہمی تمام سرکاری اداروں کی فعالی ، کرپشن و کمیشن کے خاتمہ ہے جس کیلئے صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں بھرپوراقدامات کررہی ہیں صوبائی حکومت نے ایک سالہ دور حکومت میں صوبے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا گیا ہے اور بیروزگار نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیداکرکے بیروزگاروں کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی کاآغاز ہوچکا ہے انہوں نے پارٹی عہدیداروں پر زوردیا کہ وہ بی اے پی کو ضلع بھرمیں فعال ومنظم بنانے کیلئے پارٹی کا پیغام گھرگھر پہنچائے تاکہ آنے والے بلدیاتی انتخاب میں ضلع کونسل ، مونسپل کمیٹی ہرنائی و شاہرگ اور تمام یونین کونسلوں میں پارٹی کے نامزدامیدوار بھاری مینڈیٹ سے کامیابی حاصل کرسکے ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں