ہرنائی، شاہرگ شہر میں منشیات کی سرعام فروخت کا حکام بالا نوٹس لیکر منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جائے،عہدیداروں کا بیان

پیر 21 اکتوبر 2019 21:57

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے علاقائی سیکرٹری لعل محمد خوستی ودیگر عہدیداروں حضرت علی، ضیاء الحق ، عطاء اللہ ، محمد نسیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شاہرگ شہر میں منشیات کی سرعام فروخت کا حکام بالا نوٹس لیکر منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جائے انہوں نے کہاکہ منشیات کے کھلے عام فروخت کی وجہ سے نئی نسل منشیات کی طرف راغب ہورہا ہے ہیں اور علاقے کے نوجوان نسل اور طلباء میں اس لغت میں مبتلا ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ شاہرگ میں منشیات کے کھلے عام فروخت کے باعث نوجوان نسل کا منشیات استعما ل کرنے میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہاکہ تحصیل شاہرگ کی انتظامیہ کی ملی بھگت سے منشیات فروش بلاخوف خطر منشیات فروخت کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ شاہرگ کی مقامی انتظامیہ کی سرپرستی کی وجہ سے شاہرگ میں منشیات جیسی ناسور تیزی سے پھیل رہاہے پشتونخواملی پارٹی شاہرگ کے عہدیداروں نے کمشنر سبی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ سے اپیل کی ہے کہ شاہرگ میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے انہیں گرفتار کیا جائے اور شاہرگ کی سول انتظامیہ کے جواہلکار منشیات فروشوں کی سرپرستی میں ملوث ہے انکے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کرکے انہیں سزاہ دی جائے انہوں نے کہاکہ اس قبل بھی شاہرگ میں منشیات فروش گرفتار ہوئے لیکن شاہرگ کی مقامی انتظامیہ کے ملوث ہونے کی وجہ سے وہ رہا ہوجاتے ہے انہوں نے کہاکہ پشتونخواملی عوامی پارٹی شاہرگ میں منشیات کی کھلے فروخت پر خاموش نہیں بیٹھی گی بلکہ بہت جلد لائحہ طے کرکے احتجاج کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں