بلوچستان میں پولیو وائر س کی تصدیق

پیر 21 اکتوبر 2019 23:58

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) ضلع ہرنائی کے تحصیل شاہرگ میں بلوچستان میں ایک ایک پولیو کیس کی تصدیق بلوچستان ایمرجنسی اپریشن سنٹر نے کردی جس کے مطابق ضلع ہرنائی کے تحصیل شاہرگ میں ایک خاندان کی گیارہ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی وائرس نے بچے کے دونوں پاوں متاثر کردئیے ہیں اس نئے کیس کے ساتھ بلوچستان میں پولیو کسیز کی تعداد سات تک پہنچ گئی زرائع کے مطابق پولیو سے متاثرہ بچی کو انسداد پولیو کے قطروں کے تین پولیو ڈوزز پلاے گے تھے ، ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق اسطرح کے علاقوں میں پولیو پر قابو پانے کیلے تین ڈوزز کافی نہیں، ضلع ہرنائی کے علاقہ تحصیل شاہرگ میں ایک بچی میں پولیووائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے ایمرجنسی کانفاذ کرکے محکمہ صحت ، ضلعی انتظامیہ کااعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیاگیا اجلاس میں پولیو وائرس کو مزید پھیلنے روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کرنے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے کہاکہ بچی کو پولیو کے قطرے نہ پلانے اور صرف تین ڈوز دینے کی تحقیقات کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں