صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کی کوئٹہ اسپنی روڈ پر پولیس وین پر بم حملے کی مذمت

پیر 21 اکتوبر 2019 23:58

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ,واسا حاجی نورمحمد خان دمڑنے کوئٹہ اسپنی روڈ پر پولیس وین پر بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ معصوم انسانوں، یا فورسز کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،صوبائی حکومت صوبے میں امن وامان کے قیام اور عوام کی جان ومال کی تحفظ کیلئے بھرپوراقدامات کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ صوبہ کے امن وامان تہیہ بالا کرنے اور معصوم انسانوں کو نشانے بنانے والے دہشت گردوں سے سختی سے نمٹایا جارہا ہے صوبائی وزیر نے پولیس فورس کے زخمی اہلکاروں کے لئے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں