وزارت داخلہ کی انصارالاسلام کو کالعدم قرار دلوانے کی سمری مضحکہ خیز ہے،جے یوآئی

منگل 22 اکتوبر 2019 22:50

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وضلعی امیرمولاناعبدالخالق صدیقی ، جنرل سیکرٹری مفتی مطیع الرسول ، مولوی عبدالغنی ، مولوی روح اللہ مظہری مولوی عزیزاللہ مسرور، مولوی محمدقاسم ، ضلعی ترجمان مفتی عبدالصمدساعد حافظ شمس الدین ، ملاجمعہ عادل ، عبدالرحیم دومڑ اور دیگر نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے جمعیت علماء اسلام کی ذیلی رضاکار تنظیم انصارالاسلام کو کالعدم قرار دلوانے کیلئے الیکشن کمیشن کو بھیجی گئی سمری مضحکہ خیز اور لاعلمی پر مبنی ہے کیونکہ وزارت داخلہ کی درخواست میں غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے رضاکار تنظیم کے متعلق میلشیاء اور فورس کے الفاظ استعمال کیئے ہیں اوریہ بھی غلط لکھا ہے کہ تنظیم کے سالاروں کے پشاور پریڈ میں خاراد تاروں سے لیس ڈنڈے استعمال ہوئے ہیں جو حقائق کے منافی جبکہ پروپیگنڈہ کے زمرہ میں آنے والی بات ہے اس جمعیت علماء اسلام شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے حقیقت یہ ہے کہ انصارالاسلام کے ڈسپلن کے تحت پرچمی کلر سادہ ڈنڈا یونیفارم کے ساتھ بطور سمبل شامل ہیتاکہ عام افراد اور سالار میں فرق واضح رہے اس کا خوف اور تشدد سے دور کا کوئی تعلق نہیں ہے جمعیت علماء اسلام کے دستور کے تحت تنظیم انصارالاسلام الیکشن کمیشن سے باقاعدہ رجسٹرڈ ہے سب کو معلوم ہے کہ تنظیم جلسہ وجلوس کو پرامن بنانے میں بڑی مددگار ہے اس کے علاوہ ملک میں زلزلہ سیلاب آفت اور ایمرجنسی کے دوران فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے اورجمعیت علماء اسلام کی سطح پر بڑے بڑے اجتماعات کے اندر انصارالاسلام کے سالارپولیس انتظامیہ کے ساتھ مل کر ماحول کو سیکور کرنے میں تعاون کرتے ہیں جس کی حسن کارکردگی اور تعاون کا پولیس انتظامیہ بھی معترف ہے ،آج تک پورے پاکستان میں تشدد کے حوالے سے انصارالاسلام کے کسی بھی رضا کار اور سالار پر ایک معمولی کیس بھی کسی تھانہ میں رجسٹرڈ نہیں ہوا ہے امن اور ڈسپلن قائم رکھنے کے حوالے سے انصارالاسلام کی کارکردگی تمام تنظیموں کیلئے مشعل راہ ہے ان کے نوجوانوں نے کئی خودکش حملوں میں اپنی جان کی قربانیاں دے کرہزاروں انسانوں کی جان بچائی ہیں انہوں نے کہا کہ دراصل خوف میں مبتلاحکومت آزادی مارچ سے عوام کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کررہی ہے اس سلسلے میں ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس قسم کے مفروضوں پر مبنی ہتکھنڈوں سے آزادی مارچ کی صحت پر آنچ بھی نہیں آئے گی اور پوری قوت کے ساتھ عوامی سمندر آئے گا انہوں نے کہا کہ اس حرکت سے وزارت داخلہ کی بوکھلاہٹ ظاہر ہوتی ہے اس حوالے سے جمعیت لائرز فورم پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دئیے جانے کی درخواست بھی دے سکتا ہے جنہوں نے اپنے دھرنے کے دوران پولیس انتظامیہ اور دفاعی اداروں پر باقاعدہ قیادت کی ایماء پر کیل دار اور نوکیلے آلہ جات سے حملے کیئے جس کا ثبوت بھی موجود ہے انہوں نے کہا جمعیت علماء اسلام کی تنظیم انصارالاسلام پارٹی کارکنوں کی جان ہے اس کے خلاف کسی قسم کی بھونڈی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی اور آزادی مارچ سے خوف زدہ کٹھ پتلی حکومت کی تمام سازشیں دم توڑ جائیں گی۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں