مثبت تنقید کو سنجیدہ لیتے ہے لیکن تنقید برائے تنقید کو برداشت نہیں کرینگے، حاجی نورمحمد خان دمڑ

جمعہ 22 مئی 2020 23:40

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ مثبت تنقید کو سنجیدہ لیتے ہے لیکن تنقید برائے تنقید کو برداشت نہیں کرینگے حلقے کے عوام سے جو وعدے کئے ہے انہیں پورا کرنے کیلئے کوشاںہوں مخالفین حلقہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبوںپر کام کو دیکر بوکھلاہٹ کا شکارنظر آرہے ہیں صوبائی حکومت صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیں تاجر برادری اور دیگر چھوٹے بڑے دکانداران ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائے عوام بلاوجہ رش والے جگوں پر جانے سے گریز کرے کرونا سے بچائو کا واحد حل احتیاطی تدابیرپر عمل درآمد ہیان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ انتخاب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ حلقہ انتخاب میںشاندار کارکردگی سے مخالفین خائف ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارا حلقہ انتخاب میں سب سے بڑا حلقہ انتخاب ہے بلکہ دو انتخابی حلقوں کو ایک کیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ ماضی میں حلقہ انتخاب کے بنیادی مسائل حل کرنے پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع ہرنائی وزیارت گوناگوں مسائل سے دوچار ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے کے تمام پسماندہ اضلاع اور علاقوں کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے علاوہ صوبے کے جوانوں کو روزگار کی فراہمی صوبائی حکومت کی ترجیح ہے کرونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث لاک ڈائون اور احتیاطی تدابیر کی وجہ سے فعل حال وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت تمام محکموں کا توجہ کرونا وائرس کی تدارک اور عوام کو بچانے پر ہے کرونا وائرس کی وباء ختم ہونے پر صوبے میں روزگار سمیت تمام سرگرمیاں بحال ہونگے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ کرونا وائرس کی عالمی وباء اور دنیا بھرمیں لاک ڈائون کے باعث مشعیت تباہ ہورہی ہیں انہوں نے عوام ، تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا وائرس سے بچائو کے حوالے سے ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کرکے بلاوجہ رش والے جگوں ، بازاروں میں جانے سے گریز کریں گھر میں رہے اور ضرورت کے وقت گھر سے نکلتے وقت ماسک ، سنیٹیائزر اور دستانوں کااستعمال کرے۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں