ہمیں اپنے بہادر افواج پر فخر ہے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ، شیر باز خان ترین

جمعہ 5 جون 2020 22:45

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) بی اے پی اربن ہرنائی کے جنرل سیکرٹری شیربازخان ترین نے کہاکہ ہمیں اپنے بہادر افواج پر فخر ہے افواج پاکستان کا ملک ،وقوم کیلئے دی جانے والی قربانیاں ناقابل فراموش ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں کہاکہ افواج پاکستان نے ملکی سرحدوں کی حفاظتی کے علاوہ ہمیشہ جب بھی ملک قوم پر مشکلات حالات آئے ہے پاک فوج کے جوان اپنے قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہوکر اپنی قوم کی خدمت کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کے عالمی وباء و لالک ڈائون کے دوران پاک فوج کے جوان اور پاک فوج کے تمام طبی عملہ اپنے قوم کو کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑرہی ہیں اسی طرح ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے بھی پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے افواج پر فخر ہے اور پوری قوم پاک فوج کی شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہاکہ بھارت اور مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کررہا ہے مسلمانوں و دیگر اقلیت پر بھارت میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ و انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموش قابل مذمت ہے ہے انہوں نے کہاکہ بھارت ہوش کے ناخن لے بھارت اور کشمیر میں مسلمانوں میں پر ظلم و بربریت اور لائن اف کنٹرول کی خلاف ورزی بند کرے پاکستان کی فوج اور قوم بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے انہوں نے کہاکہ پہلے بھی بھارت نے کئی بار غلطی کی ہے جس کی سزاہ اج تک بھارت بھگت رہاہے اور ہربار پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان میں راہ اور اپنے ایجنٹوں کے زریعے حالات خراب کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے لیکن اس میں بھی ہربار بھارت اور انکے ایجنٹوں کی ناکام ہورہی ہیں انہوں نے پاکستان محب وطن قوم ہے جوکہ اپنے بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوکر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرگے ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں