ہرنائی، وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور کرائے ہیں، صوبائی وزیر نورمحمد خان دمڑ

جمعہ 12 جون 2020 16:14

ہرنائی، وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور کرائے ہیں، صوبائی وزیر نورمحمد خان دمڑ
ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2020ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بی اے پی کی قیادت نے وفاق کی جانب سے ستر سالوں سے جاری زیادتیوں کاازالہ کرکے وفاقی پی ایس ڈی پی میں صوبے کے اربوں کے بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے منظور کرائے ہیں، بی اے پی کے مرکزی صدر و وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان کی قیادت میں بی اے پی کے صوبائی وزراء نے دن رات کوششیں کرکے وفاقی پی ایس ڈی پی میں اربوں روپوں کے ترقیاتی منصوبے شامل کرکے یہ ثابت کردیا کہ کہ بی اے پی بلوچستان کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بلوچستان حکومت کی جانب سے پیش کردہ موقف کی بھرپور تائید و حمایت کرکے بلوچستان کی محرومیوں کے خاتمہ کی یقین دہانی کروائی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اموات میں بھی اضاضہ ہورہا ہے، عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمدکراکر خود کو اور اپنے خاندان کو اس مہلک وائرس سے محفوظ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان دن رات صوبے میں کورونا وائرس کی روک تھام اور تمام تراقدامات کی خودنگرانی کررہے ہیں، اپوزیشن اس نازک اور مشکل گھڑی میں سیاست کے بچائے حکومت کا ساتھ دے کیونکہ یہ وقت سیاست چمکانے ، اور احتجاجوں کا نہیں ہے، اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان صوبائی بجٹ میں صوبے میں برابری کی بنیادی پر تمام اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کو شامل کریگی۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں