ہرنائی، وفاقی پی ایس ڈی پی میں صوبے کے تمام پسماندہ علاقوں کیلئے ترقیاتی منصوبے شامل کیے گئے ہیں، صوبائی وزیر نورمحمد خان دمڑ

پیر 29 جون 2020 15:24

ہرنائی، وفاقی پی ایس ڈی پی میں صوبے کے تمام پسماندہ علاقوں کیلئے ترقیاتی منصوبے شامل کیے گئے ہیں، صوبائی وزیر نورمحمد خان دمڑ
ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2020ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ گزشتہ دوسال سے شکست خوردہ نام نہاد قوم پرست و مذہبی جماعتیں سلیکٹڈ ، سلیکٹڈ کا واویلاکررہے ہیں،یہ ہمیں بتائیں کہ گزشتہ کئی دیہائیوں سے وہ الیکٹیڈ تھے یا سلیکٹیڈ، ہم پر سلیکٹڈ کاالزام لگانے والی نام نہاد اور شکست خوردہ اپوزیشن جماعتوں کو میں کھلا چیلنج دیتا ہوں کہ آئیں آج بھی آپ کے ساتھ الیکشن کرنے کو تیار ہیں، پتہ چل جائے گا کہ کون سلیکٹڈ اور کون الیکٹیڈہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض لوگ واویلا اور شور مچارہے ہیں کہ وفاقی پی ایس ڈی میں حلقہ پی بی6 زیارت کم ہرنائی کیلئے کوئی منصوبہ شامل نہیں ہے جوکہ حقائق کے برعکس اور منفی پروپیگنڈہ ہے، صوبے کے تمام پسماندہ علاقوں کیلئے ترقیاتی منصوبے شامل کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو اور حلقہ انتخاب کے پارٹی عہدیداروں ، کارکنوں اورعوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وفاق کی تاریخ میں پہلی بار وفاقی پی ایس ڈی پی میں صوبے کیلئے بڑے بڑے میگاپروجیکٹ شامل کئے ہیں جوکہ ماضی کے قوم پرستوں اور مذہبی جماعتوں نے اپنے دور اقتدار میں شامل نہیں کراسکے، بی اے پی کے قائد وزیراعلیٰ بلوچستان اور پارٹی کے وزراء ، اراکین قومی اسمبلی ، اور صوبائی وزراء نے شامل کرکے ثابت کردیا کہ بی اے پی بلوچستان کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے جوکہ صوبے کے عوام کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریگی۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں