نائی کے علاقے میں کوئلہ کان سے تین افراد اغواء کر لئے گئے

اتوار 5 جولائی 2020 21:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) ہرنائی کے علاقے میں کوئلہ کان سے تین افراد اغواء کر لئے گئے ، لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ شب ہرنائی کے علاقے زرد آلو میں سردار نسیم مائنز پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے ایک گاڑی اور انجن کو آگ لگادی جبکہ مسلح افراد چار افراد خان محمد، امیر، نقیب اللہ، ظہور احمد کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے تاہم بعد میں انہوں نے ظہور احمد نامی معمر شخص کو چھوڑ دیا جبکہ دیگر افراد کے ہمراہ نامعلوم سمت کی جانب روانہ گئے لیویز نے علاقے میں سرچ آپریشن کاآغاز کرتے ہوئے مغویوں اور اغواء کاروں کی تلاش شروع کردی مزید کاروائی جاری ہے

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں