ہرنائی، پشتونخواملی عوامی پارٹی کا بارش اور سیلاب سے ہونے والے مالی نقصان پر اظہار افسوس

پیر 6 جولائی 2020 23:14

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ضلعی پریس ریلز میں ضلع ہرنائی میں بارش اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہونے والے مالی نقصان پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر سیلاب سے متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے لوگ کھلے آسمان تلے پڑھے ہوئے جبکہ متاثرین کے گھر بار سب سیلابی ریلے بہاکر لے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا ہے کہ ہرنائی میں بارش و سیلاب نے تباہی مچادی ہے، محلہ اختر آباد ، جلال آباد ، بابو محلہ زرمانہ ، ترو، سیان ، مل کالونی ، میانی آباد ، ہرنائی شہر ، ترین پیٹرول پمپ ایریا ، سمیت ہرنائی شہر میں سیلابی پانی گھروں، دکانوں اور زرعی زمینوں میں داخل ہوگیا اور سب کچھ بہاکر لے گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور دیگر حکام سے ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کی بحالی، امدادی سامان کی فراہمی، سروتی حفاظتی بند کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کرنے کیلئے اقدامات کرنے اور ہرنائی سرپل رابطہ پل کی دوبارہ تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں