پشتونخواملی عوامی پارٹی کاضلع ہرنائی میں بارش اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہونے والے مالی نقصان پر افسوس کااظہار

پیر 6 جولائی 2020 23:48

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ضلعی پریس ریلز میں ضلع ہرنائی میں بارش اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہونے والے مالی نقصان پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر سیلاب سے متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے لوگ کھلے آسمان تلے پڑھے ہوئے جبکہ متاثرین کے گھر بار سب سیلابی ریلے بہاکر لے گئے ہے بیان میں کہا ہے کہ ہرنائی میں بارش و سیلاب نے تباہی مچادی ہے محلہ اختر آباد ، جلال آباد ، بابو محلہ زرمانہ ، ترو، سیان ، مل کالونی ، میانی آباد ، ہرنائی شہر ، ترین پیٹرول پمپ ایریا ، سمیت ہرنائی شہر میں سیلابی پانی گھروں دکانوں زرعی زمینوں میں داخل ہوگئے اور سب کچھ کو بہاکر لے گیا ہے حکومت ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کی بحالی امدادی سامان، کی فراہمی، سمیت متاثرین کی دوبارہ بحالی اور سروتی حفاظتی بند کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کرنے کیلئے اقدامات کرنے اور ہرنائی سر پل ندی پر رابطہ پل جس کاایک بہت بڑا حصہ سیلابی ریلے کے باعث بیٹھ گیا اور پل پربڑی گاڑیوں کی آمد رفت مکمل طورپر بند ہے اور پل میں بڑے بڑے شگاف پڑھ گئے ہے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور دیگر حکام سے سروتی حفاظتی بند اور ہرنائی سرپل رابطہ پل کی دوبارہ تعمیر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں