بھارتی فوج درندہ صفت بن چکی، ننھے نواسے کے سامنے ناناکو گولیاں مارکر شہید کرنا انسانیت سوز واقعہ ہے ، حاجی نورمحمد خان دمڑ

پیر 6 جولائی 2020 23:48

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بھارتی فوج درندہ صفت بن چکی ننھے نواسے کے سامنے ناناکو گولیاں مارکر شہید کرنا انسانیت سوز واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے مودی سرکار نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتیوں کو مارنے کی کھلی چھٹ دے رکھی ہے بھارتی فوج ایک درندہ صفت فوج بن چکی ہے ننھے نواسے کے سامنے نانا کا قتل بھارتی فوج کے اس اقدام کا عالمی برادری کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔

مودی اب کشمیر کا بھی قصاب بن چکا ہے اپنے بیان میں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے اور تمام اصولوں کو پامال کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج ایک دہشت گرد فوج ہے جو معصوم بچوں تک کو نشانہ بناتی ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے قتل عام پر عالمی برادری کو اب اپنی بے حسی ختم کرنا ہو گی انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارتی فوج کی اس بربریت کا نوٹس لے اور بھارت پر دباو ڈالے کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دے جس کا وعدہ اسنے اقوام متحدہ میں کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیریوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوے ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے کیونکہ ایک معصوم اور ننھے نواسے کے سامنے نانا کو بھارتی فوج نے گولیاں مارکرشہید کرنے کا واقعہ انسانیت سوز اور دلخراش ہے اسطرح کے بھارتی اقدامات سے خطے کا امن خطرے سے دوچار ہو گاانہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مودی سرکار اور بھارتی افواج کی بھارت و مقوبوضہ کشمیر میں مظالم میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہاہے لیکن اقوام متحدہ ، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی باعث تشویش ہے انہوں نے کہاکہ بھارتی افواج کی جانب سے ایک معصوم ننھے نواسے کے سامنے نانا کو شہید کرنے سے پوری دنیا لزر اٹھی ہے

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں