شہید پولیس اہلکاروں اور افسران کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ، حاجی نورمحمد خان دمڑ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج ہے،صوبائی وزیر

بدھ 5 اگست 2020 17:45

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ مادر وطن کا دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں اور افسران کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوںپاکستان میں پولیس فورس کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 4 اگست کو یوم شہدا پولیس منایا جاتا ہے۔

زیارت آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن سٹاف ضلع زیارت کے تمام جائز مطالبات کو حل کرینگے موجودہ ہنگامی صورتحال میں پیرامیڈیکس کو احتجاج سے گریز کرنا چاہے کیونکہ انکا محکمہ صحت میں ایک کلیدی کردار ہوتا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان اور زیارت میں آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ ایک ہفتے سے زائد لگائے احتجاجی کیمپ جاکر آل پاکستان سٹاف فیڈریشن ضلع زیارت کے ضلعی صدر محمد نسیم کاکڑ اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ملک میں قیام امن اور عوام کے تحفظ کے لیے پولیس فورس کے اہلکاروں اور آفیسران نے اپنے جانوں کا نظرانہ پیش کرکے جام شہادت نوش کیا ہے جنکی بدولت آج ملک میں امن وامان قائم ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پولیس نے انسداد دہشتگردی آپریشنز میں کلیدی کردار ادا کیا، پولیس کے شہداء اور ان کے لواحقین کو سلام پیش کرتے ہیںانہوں نے کہاکہ ملک میں امن وامان کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے میں پولیس فورس نے بہت بڑی قربانیاں دی ہے اور آج انکی قربانیوں کی بدولت دہشتگردوں کی کمرٹوٹ گئی ہے انہوں نے کہاکہ پولیس فورس سمیت تمام فورسز کی قربانیوں کی بدولت میں ملک امن وامان میں کافی حد تک بہتری آئی ہے انہوں نے شہید پولیس فورس کے آفیسران اور اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملک وقوم کیلئے اپنی جانوں کی قربانیوں دینے والے جان بازوں کے خاندان اپنے آف کو کبھی بھی اکھیلا محسوس نہ کرے بلکہ حکومت اور محکمہ پولیس انکے شانہ بشانہ ہے ۔

دریں اثناء صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ 5 اگست کا دن کشمیر کی تاریخ میں ایک اور سیاہ دن ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج ہے ، 5 اگست 2019ء کو بھارت نے ایک بار پھر اقوام متحدہ اور بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑائی ہیںانہوں نے کہا کہ پاکستان اور پوری دنیا نے 5 اگست کے بھارتی یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات کو رد کر دیا ہے، پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری مائوں ، بہنوں ،بھائیوں کے ساتھ ہے انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں پر قابض بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی افواج کا ظلم اور بربریت انسانیت کا ضمیر جھنجھوڑ رہی ہے۔ پوری دنیا کے مہذب، انصاف، قانون اور انسانیت پر یقین رکھنے والے انسانوں کو بھارتی بربریت کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔ یورپی یونین، امریکہ اور او۔آئی۔سی اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے بھارت کے خلاف جنگی جرائم کی کارروائی شروع کرائیں۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں