عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں حل کیلئے کوشاں ہیں ،حاجی نور محمد خان دمڑ

حکومت ملک و قوم کے بہتر مستقل اور انہیں باوقار مقام پر سرفراز کرنے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی، صوبائی وزیر / رہنما بلوچستان عوامی پارٹی

ہفتہ 8 اگست 2020 20:03

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سنیئر رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کی عوامی حکومت عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ اور ان کے فوری و یقینی حل کے لئے کوشاں ہے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف میسر آسکے۔ حکومت ملک و قوم کے بہتر مستقل اور انہیں باوقار مقام پر سرفراز کرنے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دومڑ قومی اتحاد کے چیئرمین قاسم خان دمڑ کی قیادت میں ملنے والی دمڑ قومی اتحاد کی وفد کے علاوہ صوبے کے مختلف علاقوں اور حلقہ انتخاب سے اپنے مسائل کے حوالے سے آنے والے قبائلی معتبرین ، پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ بی اے پی کے مرکزی صدر و وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان اور صوبائی حکومت صوبے عوام کو ماضی کے نام نہاد قوم پرستوں اور مذہبی جماعتوں کی لوٹ کھسوٹ اور بداعمالیوں کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے مسائل سے نکال کر صوبہ کو ترقی و خوشحالی کی شاہرہ پر گامزن کرنے کے لئے روایت شکن و انقلابی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس سلسلہ میں گراس روٹ لیول پر کام کیاجارہا ہے تاکہ ایک روشن صبح طلوع ہوسکے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کریں گے صوبائی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے بدعنوانی کے ناسور کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود کا مشن جاری رکھیں گے بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی میں صوبائی حکومت بھرپور کردار ادا کر رہی ہے صوبے کو معاشی و اقتصادی لحاظ سے مضبوط بنائیں گے عوام سے کیے گے وعدے پورے کر یںگے۔

ہمیں اقتدار ایک ایسے وقت میں ملا جب ملک مسائل و مشکلات کی دلدل میں گھرا ہوا تھا۔ لیکن وزیراعلی بلوچستان میرجام کمال خان کی ولولہ انگیز قیادت و مضبوط عزائم کی بدولت ملک میں امن کی مزید بحالی اور ملک کو معاشی و اقتصادی لحاظ سے مضبوط بنانے کا عزم کر رکھا ہے عوام نے جو ہم پر اور ہماری پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں گے بلوچستان کے حقوق ترقی اور خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور بے روزگار نوجوانوں کو ان کی تعلیمی قابلیت اور میرٹ کی بنیاد پر ملازمتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں بلوچستان کے نوجوان تعلیمی قابلیت کے ساتھ بہترین صلاحیتوں کے مالک بھی ہیں اس موقع پر دور دراز سے آنے والے سائلیں مسائل سنے بعض پر موقع ہی پر احکامات جاری کی۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں