پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع ہرنائی کا وام تنگی اختری ڈیم کی غیر معیاری مٹیریل سے تعمیر پر سخت تشویش کا اظہار

پیر 19 اکتوبر 2020 20:21

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع ہرنائی کے ضلعی پریس ریلیز میں وام تنگی اختری ڈیم کی غیر معیاری مٹیریل سے تعمیر پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوے کہا گیا ہے کہ ڈیم کی تعمیر میں پہاڑی پتھر اور مٹی کا بے دریغ استعمال ہورہا ہے لیکن نوٹس لینے والا کو نہیں ہے مذکورہ ڈیم جو پشتونخوامیپ کے دور حکومت میں منظور ہوا تھا لیکن اب تک تعمیر نہیں ہوسکا ہے اب جب انتہا ئی تاخیر کے بعد تعمیر ہونا شروع ہوگیا تو معیار اتنا غیر معیاری کہ پہلے ہی بارش سے بہہ جانے کا خطرہ ہے ڈیم کے غیر معیاری تعمیر میں ٹھکیدار اور متعلقہ محکمہ کہ ذمہ دار افسران ملوث ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ڈیم جوکہ ہرنا ئی شہر اور دیگر ابادی سے انتہائی گریویٹی پر ہے خدانخواستہ اگر کل کو ڈیم پانی میں بہہ گیا تو ہرنا ئی شہر اور پوری ابادی سیلاب کی نذر ہوکر ناقابل تلافی نقصان سے ہرنائی کے عوام دوچار ہوجائے گے بیان میں کہا گیا ہے کہ وام تنگی ڈیم کے غیر معیار مٹیریل سے تعمیر کا اگر سنجیدہ نوٹس نہیں لیا گیا تو پشتونخوامیپ اپنے عوام کے تعاون سے سخت احتجاج کریگی ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں