احتجاج ہر سیاسی جماعت کاجمہوری حق ہے،حاجی نور محمد خان دمڑ

حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کو ملک بھر میں جلسے کرنے کی اجازت بھی دے چکی ہے لیکن اسکا یہ مطلب نہیں کہ اپوزیشن احتجاج کی آڑمیں قومی اداروں کو نشانہ بنائے پاک فوج کے ملک کیلئے دی جانے والی قربانیاں ناقابل فراموش ہے،صوبائی وزیر پی ایچ ای واسا

پیر 19 اکتوبر 2020 21:33

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاہے کہ احتجاج ہر سیاسی جماعت کاجمہوری حق ہے حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کو ملک بھر میں جلسے کرنے کی اجازت بھی دے چکی ہے لیکن اسکا یہ مطلب نہیں کہ اپوزیشن احتجاج کی آڑمیں قومی اداروں کو نشانہ بنائے پاک فوج کے ملک کیلئے دی جانے والی قربانیاں ناقابل فراموش ہے نواز شریف قومی مجرم ہے اداروں کا اسکے تقاریر کا سختی سے نوٹس لینا چاہے نواز شریف مکمل صحتمند دکھائی دئیے، واضح ہو گیا کہ باہر جانے کیلئے بیماری کی شعبدہ بازی کی گئی نواز شریف سے پوچھنا چاہیے کہ قومی اداروں کے خلاف بیانیہ کون دے رہا ہے اور کن کے اشاروں پر چل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سارا واویلا کرپشن کو پس پشت ڈالنے کیلئے کیا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے ملک کے ساتھ جو کھلواڑ کیا، اس کا خمیازہ آج ملک قوم بھگت رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن میں شامل جماعتیں ملک میں ترقی کا پہیہ روکنا چاہتے ہے انہوں نے کہاکہ نوازشریف کا ملکی ادارے کو اپنے تقریر تنقید کانشانے بنانے کی ہم شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہے اور مطالبہ کرتے ہے کہ نواز شریف جوکہ بیماری کے بہانے سے ملک سے بھاگ گیا ہے انہیں گرفتارکرکے ان سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے احتجاج مقصد صرف اور صرف ابو بچائو مہم جوکہ انہیں ابو بچائو مہم کامیابی نہیں ملے گا انہوں نے کہاکہ 73 سالوں سے ان مکس اچار ٹولہ برسراقتدار رہے موجودہ حکومت کی دو سال ہوچکی جوکہ بر سراقتدار آئی ہے 73 سالوں میں یہ مکس اچار ٹولے نے ملکی خزانے کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا ہے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جتنا بھی احتجاج کرے حکومت اپنی پانچ آئینی مددپورا کریگا ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں