ایک درجن اپوزیشن جماعتوں کے جلسے بری طرح ناکام ہوئے ہیں ، حاجی نور محمد خان دمڑ

یروزگار دیہاڑی دار افراد جلسے میں شرکت کرنے کیلئے بوکنگ شروع کردیا گیاکیونکہ عوام کو اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج اور جلسوں سے کوئی سروکار نہیں وترقی و خوشحالی ،روزگار اور امن وامان چاہتے ہے،صوبائی وزیر پی ایچ ای واسا

منگل 20 اکتوبر 2020 20:10

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاہے کہ ایک درجن اپوزیشن جماعتوں کا گجرانوالہ اور کراچی کی طرح کوئٹہ کا جلسہ بھی بھری طرح ناکام ہوگا اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ابھی سے بیروزگار دیہاڑی دار افراد جلسے میں شرکت کرنے کیلئے بوکنگ شروع کردیا گیاکیونکہ عوام کو اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج اور جلسوں سے کوئی سروکار نہیں وترقی و خوشحالی ،روزگار اور امن وامان چاہتے ہے جس کیلئے حکومت تمام تراقدامات کررہی ہیں ،اپوزیشن جہاں دل چاہے احتجاج کرے یا جلسے کرے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی اپوزیشن کے احتجاجی تحریک سے حکومت کو کوئی بھی خطرہ نہیں ہے ، حکومت کی اولین ترجیح پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود اور پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ پی ڈی ایم میں شامل بڑی جماعتیں مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی جوکہ بار بار اقتدار میں آئی لیکن انہوں نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی پر کوئی توجہ نہیں دیا اور نہ ہی بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ لیکن موجودہوفاقی حکومت خصوصاًً وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور تمام بنیادی مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیںوفاقی حکومت نے پی ایس ڈی پی میں سب سے زیادہ فنڈز بلوچستان کیلئے مختص کیا گیا جو کہ مرکزی حکومت کابلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا واضع ثبوت ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں دلچسپی لینے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے جو اقدامات لئے ہیں ان سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور بلوچستان ترقی وخوشحالی کرے گا انہوں نے کہاکہ 73 سالوں میں پہلی بار مرکزی حکومت نے بلوچستان کے تمام بنیادی مسائل کے حل کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف احتجاج اور جلسے کرنے کے بجائے آنے والے عام انتخاب 2023 کی تیاری کرے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والے جلسہ بھی دیگر جلسوں کی طرح ناکام ہوگی کیونکہ نام نہاد اور مسترد شدہ جماعتوں کو عوام پہلے ہی مستردکرچکے ہے عوام اپوزیشن کے احتجاج سے کوئی سروکار نہیں ہے انہوں نے کہاکہ صوبے کے عوام صوبائی حکومت کی کارکردگی سے مطمین ہے اور ان نام نہاد مسترد شدہ قوم پرست ، مذہبی اور دیگر جماعتوں کے جھوٹے نعروں سے ورغلانے والے نہیں ہے ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں