کورونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی خطرناک اور شدت کی حامل ہے ،سہیل انور ہاشمی

کورونا ویکسین سے متعلق عوام میں بروقت شعور آگاہی ناگزیر ہے ، ڈپٹی کمشنر ہرنائی

جمعہ 11 جون 2021 23:46

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہیل انور ہاشمی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی خطرناک اور شدت کی حامل ہے کورونا ویکسین سے متعلق عوام میں بروقت شعور آگاہی ناگزیر ہے جبکہ شعور بیدار کرنے اور آگاہی دینے کے لیے علمائے کرام،خطیب حضرات،سیاسی و قبائلی عمائدین،علاقے کے بااثر شخصیات اور ذرائع ابلاغ سے منسلک افراد سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے ان خیالات کااظہار انہوں کرونا ویکسین لگوانے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید مظفرشاہ بھی موجود تھے ویکسینیٹر شاہ حسین بلوچ نے ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہیل انور ہاشمی کو کرونا سے بچائو ویکسین کا پہلی ڈوز لگوایا ڈپٹی کمشنر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کرونا ویکسینیشن کے ذریعے اس وباء سے نجات دلانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے تیس 30 سال سے زائد عمر کے افراداور سرکاری ملازمین کو ویکسین لگانے میں مصروف عمل ہے اور عوام کواس وباء سے محفوظ رکھنے کے لیے اس بابت ٹھوس اقدامات کررہی ہے جس کی روشنی میں ہم سب نے مل کر کرونا سے متعلق آگاہی پیغام گھر گھر تک پہنچانا ہوگا جبکہ حکومت کی جانب سے متعین کردہ ایس،او،پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ یہ امر انتہائی خوشی آئند اور باعث سکون ہے کہ دیگر اضلاع کی طرح ضلع ہرنائی میں بھی عام لوگوں اور سرکاری افسران و ملازمین میں ویکسینیشن کا تناسب بہت بہتر ہے ڈپٹی کمشنر سہیل انور ہاشمی نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے جبکہ محکمہ صحت کی کاوشوں سے علاقے کے عوام اورتاجربرادری کی سہولت کے لیے شہر کے مختلف اہم مقامات پر ویکسینیشن کے مراکز بنائیں جائیں گے جہاں پر عام لوگوں اور تاجر برادری کو ویکسینیشن کی سہولیات فراہم کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کا قلع قمع کرنے اور ایک بار پھر معمول کی زندگی کی جانب جانے کے لئے ضلع کے عوام حکومت کی جانب سے مہیاء کردہ سہولیات سے بھرپور استفادہ کریں اور ویکسینیشن کے حوالے سے پروپیگنڈوں کی نفی کریں اور اس طرح کے جاہلانہ اور بے بنیاد باتوں پر کان نہ دھریں تاہم اس بابت حکومت کی سنجیدگی اور ذلشعور عوام کے مکمل تعاون سے ہی کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں