پولیس آفیسران ،اہلکاروں نے صوبے میں قیام امن کیلئے جانوں کے نذانے پیش کئے ،کررہے ہیں ،خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،حاجی نورمحمد خان دمڑ

بدھ 23 جون 2021 18:10

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای/واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے آئی جی پولیس آفس کوئٹہ میں آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے سے اُن کے آفس میں ملاقات کی ملاقات کے دوران صوبے میں موجودہ امن ومان کی صورتحال اور حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع زیارت و ہرنائی میں پولیس کی نفری میں اضافہ اورہرنائی و زیارت سے تعلق رکھنے والے بی سی اہلکاروں کی اپنے اضلاع میں تعیناتی شاہرگ تحصیل میں پولیس اسٹیشن کے قیام اور عملے کی تعیناتی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کے آفیسران اور اہلکاروں نے صوبے میں قیام امن کیلئے اپنے جانوں کے نظرانے پیش کئے ہیں اور کررہے ہیں جن پر ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے آئی جی پولیس بلوچستان کی جانب سے صوبہ بھر میں سی ٹی ڈی پولیس کو فعال بنانے اور دہشت گری کے خاتمے کیلئے سی ٹی ڈی کی کاکردگی کو سراہا صوبائی وزیر نے کہاکہ سی ٹی ڈی کی صوبہ بھر میں فعالی اور دہشت گردوں کی نیٹ ورک توڑنے اور دہشت کے خاتمے کیلئے سی ٹی ڈی نے حال ہی میں جو کارروائیاں کی ہے اس سے صوبے میں امن وامان اور عوام کی جان ومال کو تحفظ کی فراہمی اور صوبے کے عوام کی اپنی پولیس فورس پر اعتماد بحال ہورہی ہیں صوبائی وزیر نے کہاکہ حکومت بلوچستان پولیس سمیت تمام سیکورٹی اداروں ایف سی بلوچستان جوکہ فرنٹ لائن پر صوبے سے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے لڑرہی ہیں ان تمام فورسز کے ساتھ ملکر صوبے میں امن وامان کے قیام اور عوام کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنانے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں اس موقع پر آئی جی پولیس نے صوبائی وزیر کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر جلد ازجلد عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر و سا بق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی وفات سے صوبے ایک منجھے ہوئے ایک سیاسی رہنماء سے محروم ہوگئی ہے انہوں نے کہاکہ مرحوم نے اپنے سارے زندگی صوبے کے فلاح و بہبود اور عوامی خدمت میں گزاری اور مرحوم نے بطور سینیٹر بلوچستان کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے صوبے کے حقوق کیلئے بھرپور جدوجہد کی ہے صوبائی وزیر نے کہاکہ مرحوم عثمان خان کاکڑ کی وفات سے صوبے جو سیاسی خلاپیدا ہوگئی ہے یہ تا دیر پور نہیں کی جاسکتی انہوں نے کہاکہ سیاسی اختلافات اپنے جگہ پر لیکن مرحوم ایک نڈر سیاسی رہنماء تھے جنہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں