, ہرنائی میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کوبروئے کار لارہی ہیں: اسسٹنٹ کمشنر

اتوار 22 اگست 2021 17:10

…ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2021ء) اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی ذکااللہ درانی نے کہاکہ ہرنائی میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کوبروئے کار لارہی ہیں لیویز تھانوں ، چوکیوں اور ناکوں میں لیویز فورس کو24 گھنٹے الرٹ کردیا گیا قومی شاہراہوں پر لیویز گشت بھی کی جارہی ہیں امن وامان میں خلل ڈالنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز بطور اسسٹنٹ کمشنر عہدہ کا چارج سنبھالنے کے بعد اچانک مختلف لیویز تھانوں ، لیویز چوکیوں کا اچانک دورہ کرنے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا تحصیلدار ہرنائی خادم حسین بھی انکے ہمراہ تھے اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی ذکااللہ درانی نے تحصیلدار ہرنائی کے ہمراہ لیویز تھانہ ہیڈ کوارٹر ہرنائی، 5 میل لیویز چوکی ،ہرنائی، لیویز تھانہ ڈیلکونہ، 22 میل لیویز چوکی کا دورہ کیا دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے لیویز تھانوں ، اور چوکیوں میں تعینات لیویز اہلکاروں کی حاضری رجسٹرچیک کیاگیا اور لیویز تھانوں اور چوکیوں کا جائز لیا اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی ذکااللہ درانی نے اس موقع پر انچارج لیویز تھانہ و لیویز چوکیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دے فرائض میں و غفلت لاپرواہی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ قومی شاہراہوں پر موجود لیویز تھانوں ، چوکیوں اور ناکوں پر تعینات اہلکار 24 گھنٹے الرٹ رہے داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک افراد ، گاڑیوں ، موٹرسائیکلوں ، منشیات فروشوں پر کھڑی نظر رکھیں اور ایسے عناصر کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ قومی شاہراہوں لیویز کی پیٹرولنگ اور پیدال گشت رات اور دن کے اوقات میں شروع کیا گیا ہے تاکہ قومی شاہراہوں مسافر ، ٹرانسپورٹرز بلاخوف خطر اپنا سفر جاری رکھ سکھیں اسسٹنٹ کمشنر ذکااللہ درانی نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہیل انورہاشمی کی ہدایت پر ضلع بھر میں امن وامان کے قیام منشیات فروشوں ، جرائم پیشہ افراد ، اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف کریک ڈائون شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تمام لیویز تھانوں ، چوکیوں ، ناکوں کے انچارجز کو اس سلسلے میں کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر سہیل انورہاشمی کی سربراہی میں ضلع ہرنائی میں امن وامان کے قیام کیلئے ضلعی انتظامیہ وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں