ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے حوالے سے پریس کلب ہرنائی میں تقریب کاانعقاد

بدھ 25 اگست 2021 21:33

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اگست2021ء) بلوچستان انوائرمنٹل ضلع ہرنائی کے زیر اہتمام ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے حوالے سے پریس کلب ہرنائی میں تقریب کاانعقاد کیا تقریب میں پریس کلب ہرنائی کے عہدیداروں ، سوسل سوسائٹی ، ہرنائی یوتھ آرگنائزیشن کے عہدیداروں اور ممبران نے شرکت کی تقریب سے محمد حنیف ترین، غلام یزدانی ترین، حاجی نواب خان ، نوید الراحمن ودیگر نے ماحولیاتی آلودگی اور انکے نقصانات سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پاکستان سمیت دنیا بھر کیلئے ایک چیلنج ہے، ہم نے اپنی نسلوں کو آلودگی سے پاک صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے بھرپور آگاہی میں چلانا ہوگا انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آلودگی کے باعث انسانی صحت اور قدرتی ماحول بری طرح متاثر ہو رہا ہے ہم سب کو مل کر قدرتی ماحول پر اثرانداز ہونے والے عوامل پر قابو پانا ہوگاانہوں نے کہا کہ درختوں کے تیزی سے خاتمے اور ماحولیات کے گرتے ہوئے معیار کو روکنے کیلئے آگاہی کی بہت سخت ضرورت ہے اس سلسلے میں فورم آف بلوچستان انوائرمنٹل یونین کے صدر ظاہر خان ناصر ، ڈاکٹر ثناء اچکزئی میں صوبہ بھر میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے بھرپور مہم چلارہے ہیں ماحول کے تحفظ کیلئے یونین کی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں یونین کے عہدیداران شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی میں مون سون شجرکاری مہم کے دوران یونین کے عہدیداروں نے دیگر سماجی تنظیموں کے ساتھ ملکر سینکڑوں پودے لگاکر انکی دیکھ بال بھی کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہرنائی میں نئے تعمیر ہونے والے بائی پاس پر جلدایک ہزار سے زائد درختیں لگائے گے اور انکی دیکھ بال کیلئے محکمہ فارسٹ و ضلعی انتظامیہ مونسپل کمیٹی کے ساتھ ملکر نگرانی کرینگے انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے معاشرے کی ہرفرد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس میں بھرپور حصہ لے انہوں نے سرکاری سکولوں اور دیگر اداروں کو چاہے کہ وہ شجرکاری میں مہم حصہ لیکر اپنا بھرپور کردار دا کرے ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں