ہرنائی ،بی ایریا میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر

ہفتہ 28 اگست 2021 21:42

ہرنائی ۔28اگست  (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 28اگست 2021ء ) :اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی ذکااللہ درانی نے کہاکہ ضلع ہرنائی میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر ہرنائی  سہیل انور ہاشمی کے سربرائی میں بی ایریا میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کسی کو بھی امن وامان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں، ضلع ہرنائی کو منشیات ، جرائم پیشہ افراد سے پاک کیا جائے گا، قومی شاہراہوں بی ایریا میں  مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے بیخ کنی کیلئے داخلی و خارجی راستوں سمیت قومی شاہراوں پر گشت اور اسنیپ چیکنگ چیکنگ کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں