مانگی ڈیم واقعہ کیخلاف دھرنے کے لواحقین کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں،قاری ‘مولوی محمد اسلم

ہفتہ 4 ستمبر 2021 00:13

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2021ء) کلی زردآلو ًضلع ہرنائی کے ممتازعالم دین جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما قاری ‘مولوی محمد اسلم نے ایک بیان میں مانگی ڈیم واقعہ کے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دھرنے کے لواحقین کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور حکومت بلوچستان سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان کے تمام مطالبات تسلیم کیے جائے اور انہیں فوری تحفظ فراہم کیاجائے انہوں نے کہا کہ مانگی کے علاقے میں اس طرح کا پہلا واقع ہے جو کہ قابل افسوس اور قابل مزمت ہے جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں حکومت وقت کو ہوش کے ناخن لیکر فوری طورپر لواحقین کے جو مطالبات ہیں اور وہ پچھلے آٹھ دنوں سے احتجاج اور دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں لاشوں کے ہمراہ لہذا حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طورپر ان کی داد رسی کی جائے اور ان کے تمام مطالبات کو تسلیم کیا جائے تاکہ وہ دھرنا ختم کرکے اپنے پیاروں کو دفنا سکے

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں