بلوچستان گڈزٹرک اونرز ایسوسی ایشن کابینہ کااجلاس

پیر 13 ستمبر 2021 23:49

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2021ء) بلوچستان گڈزٹرک اونرز ایسوسی ایشن کابینہ کااجلاس زیرصدارت قائد حاجی نورمحمد شاہوانی منعقد ہوا اجلاس میں جنرل سیکرٹری حاجی عبدالباقی کاکڑ ،مرکزی سیکرٹری جعفرخان کاکڑ، حاجی عبدالمجید بنگلزئی، حاجی باری داد کاکڑ ، حاجی عبدالخالق بنگلزئی ،ملک نورخان کرد، سہیل خان کاکڑ ، حاجی محمد گل کاکڑ ، حمید اللہ لانگو، حاجی محمد امین سمالانی ، حاجی احمد شاہ مری ، محمد حسین کاکڑ ، حاجی عبدالجبار اچکزئی ، حاجی منیراعوان ،قاہرشاہ نے شرکت کی اجلاس میں ہرنائی کے کابینہ کے انتخاب پرغورکرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ ضلع ہرنائی کے صدر حاجی امان اللہ ترین عرف سیٹھ زقوم، جنرل سیکرٹری محمودخان پوپلزئی ، سنیئر نائب صدر حاجی عبیداللہ شاہ، سیکرٹری خزانہ شاہد ترین، سیکرٹری اطلاعات راحمن استاد کو ہرنائی کے ٹرانسپورٹروں کیلئے منتخب کردیا اور ہم پرامید ہے کہ نومنتخب کابینہ گڈز ٹرانسپورٹروں کی خدمت کیلئے دن رات کوایک کرکے انتھک جدوجہد کرتے رہے گے ہم ضلعی انتظامیہ خصوصاًً ڈپٹی کمشنر ہرنائی ودیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہے کہ ہمارے نومنتخب کابینہ سے مکمل تعاون کیا جائے اور کہا ہے کہ ہرنائی وبلوچستان کے دیگر شاہراہوں پر ڈرائیوروں سے زبردستی رقم ایسوسی ایشن کے آئین کے خلاف ورزی ہے اوربھتہ خوری کے زمرے میں آتا ہے جس کا ہرفورم پر مخالفت کی ہے اور کرتے رہے گے

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں