حلقے کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوشا ں ہیں، نورمحمد خان دمڑ

جمعہ 24 ستمبر 2021 16:31

حلقے کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوشا ں ہیں، نورمحمد خان دمڑ
ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2021ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای/ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ ہماری  اولین ترجیح حلقے کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور  ترقی و خوشحالی دینا ہے،  حلقے کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوشا ں ہیں،  عوام کی خدمت ہمارا منشور ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی اے پی ضلع زیارت کے سنیئر نائب صدر نوراللہ جان سارنگزئی کی قیادت میں ایم ،پی، اے، ہاسٹل میں بی اے پی زیارت کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں ، منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں پر تعمیراتی کام شروع کرنے ، امن وامان ، اور بیروزگارنوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔  صوبائی وزیر  نے کہا کہ اپنے حلقہ انتخاب میں ترقی اور خوشحالی، امن وامان کے قیام   اور عوام کے تمام بنیادی مسائل انکی دہلیز  پر حل کرنے کیلئے ہرفورم پرکوشا ں ہوں اور حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتا ہوں تاکہ عوام کی حالت بدل جائے ،عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانا ہمارا فر ض ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں