ہرنائی اور گر دونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

اتوار 10 اکتوبر 2021 21:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2021ء) ہرنائی اور گر دونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اتوار کی شب 8بجکر 3منٹ پر ہر نائی اور گر نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن شدت ریکٹر اسکیل پر 3.5ریکارڈ کی گئی جبکہ اسکی گہرائی زمین میں 35کلو میٹر تھی ۔

(جاری ہے)

زلزلے کا مرکز سبی سے 50کلو میٹر شمال میں تھا ۔زلزلے کے بعد ہرنائی میں لو گ گھروں اور املاک سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کاورد کر تے رہے ۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں