ناگہانی آفات کامقابلہ انسانی ہمدردی آپس کے تعاون اورربط کے ذریعے ممکن ہے،عوامی نیشنل پارٹی

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:51

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ناگہانی آفات کامقابلہ انسانی ہمدردی آپس کے تعاون اورربط کے ذریعے ممکن ہے انسانی جانوں کے ضیاع کا کوئی نعم البدل نہیں البتہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی وہمدردی انسانی وسیلہ ہے صوبائی حکومت کی جانب سے ضلع ہرنائی کوآفت زدہ قراردینے کوخوش آئندامراور اے این پی کے پارلیمانی پارٹی کی جانب سے ہرنائی ضلع کوآفت زدہ قراردینے کیلئے مسلسل کاوشیں غمزدہ اولس کیساتھ ہمدردی کامظہر ہے پارٹی ذمہ داران اورخدائی خدمت گار تنظیم کیرضاکاردکھی انسانیت کی بلاغرض خدمت اورکاوشیں جاری رکھیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارعوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل وبورڈزآف ڈائریکٹرزچئیرمین خدائی خدمتگارآرگنائزیشن میاں افتخارحسین صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈراصغر خان اچکزئی خدائی خدمت گار آرگنائزیشن کے سالاراعظم ڈاکٹرشمس الحق ضلعی صدرولی داد میانی صوبائی سالار اعلی شاجہان آغانیمیونسپل کمیٹی ہر نائی کے سبزہ زارپر زلزلہ متاثرین سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر خدائی خدمتگار آرگنائزیشن کی جانب سے زلزلہ زدگان کیلئے دس لاکھ روپیہ کا چیک پارٹی کے حوالے کیاگیااس موقع پرسیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین نیکہا کہ باچاخان بابا کی برپا کردی خدائی خدمتگارتحریک کی اساس انسانیت کی خدمت ہے اللہ تعالیٰ کی خدمت اللہ کے بندوں کی خدمت سے عبارت ہے لہذا پارٹی کارکنان اورخدائی خدمت گار تنظیم اپنی ان کوششوں کو تیزترکردیں یہی درس انسانیت ہیانہوں نیکہاکہ قیمتی انسانی جانوں کیضیاع کا کوئی نعم البدل نہیں لیکن حکومت کی جانب سے ضلع ہرنائی کوآفت زدہ قراردیناحوصلہ افزاامر ہیاس میں اے این پی کیپارلیمانی پارٹی کی کاوشیں قابل اطمینان ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان اورذمہ داران متاثرین کی ہرممکن مدد کیلئے تیار رہیں اس موقع پرشہداکے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئیں اس موقع پرضلع ہرنائی خدائی خدمت گار تنظیم کااعلان کیاگیاضلعی سالار کیلئے موزک خان ترین ڈپٹی سالارسیدسلطان شاہ رکن زرکینہ بی بی نامزد کردئیے گئے اس سے پہلے میاں افتخارحسین اصغرخان اچکزئی مابت کاکاڈاکٹر شمس الحق رشید ناصرولی دادمیانی حاجی انورشاہ جاویدکاکڑانجنئیررسدخان شاجہان آغاڈاکٹرنعمان کامران ترین عبدالمالک جدون ملک سلطان ترین ملک ظریف ترین سیدیوسف شاہ ملک زمان ترین اوردیگرنیہرنائی میں زلزلہ سے شہیدہونیوالوں کے لواحقین سے تعزیت اورفاتحہ خوانی کی بعد ازاں شاہرگ میں میاں افتخارحسین اوردیگر پارٹی رہنماؤں کے اعزازمیں عبدالخالق شاہ کی جانب سیظہرانہ دیاگیا

متعلقہ عنوان :

ہرنائی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments