ہرنائی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تین کانکنوں کو قتل کر دیا

اتوار 21 نومبر 2021 16:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2021ء) ہرنائی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تین کانکنوں کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں ذالاوان کے مقام پر امان اللہ تارن کی کوئلہ کان میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین کانکنوں جمعہ خان ، رحمت اللہ ، عزت اللہ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔لیویز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ،مزید کارروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں