ہرنائی کے زلزلہ متاثریں خود کو تنہا تصور نہ کریں حکومت بلوچستان انکے ساتھ کھڑی ہے ،میر عبدالقدوس بزنجو

زلزلہ سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے کام کا آغاز جلد شروع کر دیا جائے گا ،وزیراعلیٰ بلوچستان

جمعہ 26 نومبر 2021 19:25

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ہرنائی کے زلزلہ متاثریں خود کو تنہا تصور نہ کریں حکومت بلوچستان انکے ساتھ کھڑی ہے زلزلہ سے متاثرہ انفراسٹکچر کی بحالی کے کام کا آغاز جلد شروع کر دیا جائے گا قدرتی آفات کو روکنا ممکن نہیں مگر موثر پالیسیو ں اور جامعہ حکمت عملی سے نقصانات کا ازلہ کیا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہرنائی دورہ کے موقع پر زلزلہ متاثرین اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیراعلیٰ بلوچستان گزشتہ روز ایک روزہ دورے پر ہرنائی پہنچے صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد دمڑ بھی انکے ہمراہ تھے ہرنائی پہنچنے پرکمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز،ڈائریکٹر جنرل پروینشل ڈیزاسٹر منجمنٹ نصیر خان ناصر ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہیل ہاشمی ڈی آئی جی پولیس سبی رینج سید فدا حسین شاہ اور دیگر حکام نے انکا استقبال کیا اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو گارڈ آف آنر پیش کیا دورہ ہرنائی کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور بحالی سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی بعد ازاں وزیراعلیٰ بلوچستان نے زلزلہ متاثرین سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو نے زلزلہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین میں پانچ پانچ لاکھ جبکہ30 شدید زخمیوں میں فی کس دو دو لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے زلزلہ متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات کو روکنا بلاشبہ ممکن نہیں مگر موثر اور جامعہ حکمت عملی سے نقصانات کے ازلے اور متاثرین کو دوبارہ معمول کی زندگی کی جانب لایا جاسکتا ہے اور ہماری حکومت اس جانب مکمل توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ حکومت زلزلہ متاثرین کی مکمل بحالی تک انکے ساتھ کھڑی ہے جن علاقوں میں زلزلے سے انفراسٹکچر کو نقصان پہنچا ہے اسکی بحالی کے منصوبے کا آغاز بھی جلد کر لیا جائے گا ہماری کوشش ہے کہ متاثرہ گھروں کی تعمیر کوفوری طور پر مکمل کر لیا جائے تاکہ ترجیحی بنیادوں پر زلزلہ متاثرین کے مسائل کو حل کیا جاسکے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کمشنر سبی ڈویژن اور محکمہ پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں کو خیموں ،کمبل سمیت کسی ضروری اشیاء کی کمی نہ ہو انکی ضروریات کو فوری طور پر پورا کیا جائے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زلزلہ متاثرین اور مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے امدادی رقوم میں اضافے سمیت متاثرین کی امداد و بحالی کی سرگرمیوں کو تیز کرنے پر وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کا شکریہ ادا کیا۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں