وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکی لیلیٰ ترین سے ملاقات

ملاقات میں سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعہ 26 نومبر 2021 19:25

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکی ہرنائی میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لیلیٰ ترین کی رہائش گاہ آمد جہاں وزیر اعلیٰ نے ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

کمشنر سبی ڈویژن، ڈی سی ہرنائی ودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پارلیمانی سیکریٹری کی جانب سے وزیراعلیٰ کو روایتی پگڑی کا تحفہ پیش کیاگیا اور انکے اعزاز میں عصرانہ کا اہتما م کیاگیا جس میں علاقے کے عمائدین نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں