انسداد خسرہ روبیلا ،پولیو کی بارہ روزہ مہم مکمل ،دیاگیا ٹارگٹ پورا کردیاگیا ،ڈپٹی کمشنر ہرنائی

جمعرات 2 دسمبر 2021 17:14

انسداد خسرہ روبیلا ،پولیو کی بارہ روزہ مہم مکمل ،دیاگیا ٹارگٹ پورا کردیاگیا ،ڈپٹی کمشنر ہرنائی
ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہیل انور ہاشمی نے کہاکہ ضلع ہرنائی ضلع ہرنائی میں خسرہ روبیلا کی 12روزہ ویکسینیشن اور پولیو مہم کا کامیابی سے مکمل دیا گیاٹارگٹ پورا کردیا گیا محکمہ صحت کی ٹیموں نے بارہ روزہ مہم میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہرنائی ڈاکٹر سید مظفرشاہ، پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر دائودخان کاکڑ کے ہمراہ پریس کلب ہرنائی میں مقامی صحافیوں کو بارہ روزہ خسرہ اور روبیلا ، اور پولیو مہم کی مکمل ہونے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید مظفرشاہ نے کہاکہ ضلع ہرنائی کو46000 کا ہدف دیاگیا جس حاصل کرلیا گیا ڈپٹی کمشنر سہیل انورہاشمی نے کہاکہ ضلع بھر میں بارہ روزہ خسرہ، روبیلا اور انسداد پولیو کی قومی مہم کی کامیابی اور ٹیموں کی نگرانی کیلئے محکمہ صحت ، ڈبلیو ایچ او، پی پی ایچ آئی ، ضلعی انتظامیہ کے آفیسران نے کھڑی نگرانی کی اور مہم کوکامیاب بنایاڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت ، پی پی ایچ آئی کے ساتھ ملکر ضلع ہرنائی میں عوام کو صحت کی تمام تر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کوبروئے کار لارہے ہیں انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کے زیرنگرانی چلنے والی تمام ادارے فعال اور دور دراز علاقوں میں عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات انکے دہلز پر فراہمی کررہے ہیں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ محکمہ صحت اور پی ایچ آئی کی سٹاف نے 7 اکتوبر کو ہرنائی ہولناک زلزلے میں کم سٹاف اور سہولت کی بائوجود انتہائی بہترین خدمات سرانجام دیئے ہے انہوں نے کہاکہ ضلع کے عوام کو صحت کی تمام تر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں