آزادی اظہار رائے ہر شہری کا بنیادی حق ، آئین ہر شہری کو پرامن احتجاج کرنے کا حق دیتا ہے ، محمود شاہ

جمعرات 2 دسمبر 2021 22:48

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2021ء) پشتون ایس ایف کے صوبائی سیکرٹری کھیل وثقافت محمود شاہ نے ضلعی صدر ہرنائی عبدالبصیر ترین ودیگر کے ہمراہ پریس کلب ہرنائی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وپشتون ایس ایف کے صوبائی ایڈوائزر صوبائی اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر منظور پشتون ۔

خوشحال کاکڑ ۔

(جاری ہے)

نورباچا ودیگر سیاسی کارکنوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے ہر شہری کا بنیادی حق ہے آئین ہر شہری کو پرامن احتجاج کرنے کا حق دیتا ہے انہوں نے کہاکہ اسطرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے قائدین کو اپنے سیاسی اہداف سے پیچھے نہیں ہٹایا جاسکتا اپنے اہداف کے حصول کیلئے ہمارے اکابرین اور کارکنوں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں ایک طرف پرامن سیاسی کارکنوں پرمقدے درج کئے جارہے ہیں اور دوسری جانب ایک انتہاہ پسند مذہبی جماعت کوعام معافی اور پروٹوکل دیاجارہاہے جس کی پشتون ایس ایف ہرنائی بھرپور مذمت کرتی ہیں اور ہم حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہے کہ فی الفور بے بنیاد اور آئین کے منافی ایف آئی آر کوواپس لیاجائے بصورت دیگر پشتون ایس ایف بھرپوراحتجاج تحرک چلائے گی انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے قائدین کو اپنے سیاسی اہداف سے پیچھے نہیں ہٹایا جاسکتا ہے انہوں نے بالاحکام سے مطالبہ کیا کہ فی الفور بے بنیاد اور آ ئینہ کے منافی ایف آئی آر کو واپس لیا جائے ورنہ پشتون سٹوڈنٹس بھر احتجاجی تحریک چلائے گی۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں