`محکمہ صحت ضلع ہرنائی کی خالی اسامیوں پر حالیہ ٹیکنیکل پوسٹوں کاسلیکشن کمیٹی کی جانب سے آویزاں کردہ شاٹ لسٹ کو مسترد کرتے ہیں، ٹیسٹ میں رہ جانے والے امیدواروں کی پریس کانفرنس

اتوار 5 دسمبر 2021 20:05

`ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) محکمہ صحت ضلع ہرنائی کے ٹیکنکل اسامیوں پر ٹیسٹ میں رہ جانے والے امیدواروں محمد صفدر ترین، صدرمحمد، اسراراللہ ، عبدالعزیز ، نظام الدین، محمد ایوب ، حبیب اللہ ، زاہداللہ ، جمشید احمد ، عبدالرحیم ، نصیراحمد، میرشاہ خان ودیگر نے پریس کلب ہرنائی میں پرہجوم پریس کانفرنس اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ صحت ضلع ہرنائی کی خالی اسامیوں پر حالیہ ٹیکنیکل پوسٹوں کاسلیکشن کمیٹی کی جانب سے آویزاں کردہ شاٹ لسٹ کو مسترد کرتے ہے محکمہ صحت ضلع ہرنائی آسامیوں کی بندربانٹ اور خرید فروخت کا حکام نوٹس لے محکمہ صحت ضلع ہرنائی کے آسامیوں میں میرٹ کو پامال کیا جارہا ہے جن اُمیدواروں کو شاٹ لسٹ کیاگیا ہے انہیں ا،ب کا پتہ نہیں ہے ہمارے پیپرز کو غیر جانبدار کمیٹی کے زریعے ری چیکنگ کیا جائے انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کے ٹیکنکل و نان ٹیکنکل پوسٹوں کے ہر اسامی پر سینکڑوں امیدواروں نے تحریری ٹیسٹ دیا گیا لیکن پاس اپنے من پسند امیدواروں کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہے کہ ٹیکنکل اسامیوں پر جن امیدواروں نے تحریری ٹیسٹ دیا گیا ہے اور جن امیدواروں کو شاٹ لسٹ کیا گیا ان سب امیدواروں کے پیپرز منظرعام پرلایا جائے اور تمام امیدواروں کے پیپرز غیرجانبدار ایماندآفیسران کے زریعے چیکنگ کرکے حقدار امیدواروں کو انکا دیاجائے انہوں نے کہاکہ اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم مجبوراًًاپنے حق اور انصاف کی حصول کیلئے عدالت جائے گے ،انہوں نے وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو ، صوبائی وزیرصحت سید احسان شاہ، ،سیکرٹری صحت عزیز جمالی ، ڈی جی صحت ڈاکٹر نصیراحمد بگٹی اور دیگر حکام بالا سے محکمہ صحت ضلع ہرنائی کے اسامیوں میں بندربانٹ aاور اپنے من پسند افراد کو نوازنے اور زر کے استعمال کا نوٹس لیا جائے اور موجودہ سلیکشن کمیٹی کو معطل کرکے غیرجانبدار کمیٹی کے زریعے دوبارہ ٹیسٹ اور انٹرویو کاانعقاد کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں