انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے تمام وسائل کوبروئے کار لارہے ہیں ،سہیل انور ہاشمی

تمام مکاتب فکر کے لوگ 13 دسمبرسے شروع ہونے والے مہم کی کامیابی کیلئے بھرپور تعاون کرے ،ڈپٹی کمشنر

منگل 7 دسمبر 2021 23:10

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر سہیل انور ہاشمی نے کہا ہے کہ پولیو ایک قومی مسئلہ ہے، ملک کو پولیو سے پاک بنانے کے لئے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنا موثرکردار ادا کریں ضلع ہرنائی میں انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل کوبروئے کار لارہے ہیں قطرے پلانے والے ٹیمیوں کی تربیت مکمل کرلی گئی ہے اور دیگر تیاری بھی آخری مراحل میں انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ہر مکتبہ کے افراد اپناکردار ادا کرے ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے 13دسمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر, ڈسٹرکٹ سپورٹ پی پی ایچ آئی دائود خان کاکڑ ،ضلعی آفیسران ، زونل و ایریا سپروائز سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ڈپٹی کمشنر سہیل انور ہاشمی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے تسلسل کے ساتھ مہم چلانے کا مقصد بچوں کو پولیو ویکسین کے حفاظتی قطروں کے ذریعے تحفظ فراہم کرنا اور ان کی قوت مدافعت میں اضافہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس پولیو مہم کے دوران این سی او سی کی ہدایات پر کورونا ویکسی نیشن مہم بھی جاری رہے گی اور محکمہ صحت کی تمام فیلڈ ٹیمیں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں گی،انہوں نے محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کے ضلعی آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ پولیو مہم کی کامیابی کیلئے عوامی سطح پر بھی بھرپور آگہی مہم چلائی جائے اور علماء کرام، اساتذہ، مذہبی اکابرین، عوامی نمائندگان شہریوں کو اپنے خطبات میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین جبکہ 13سال سے زائد عمر کے بچوں اور افراد میں کورونا ویکسین لگوانے کا شعور اجاگر کریں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں