ہرنائی بچائو تحریک کے عہدیداروں کے اعزاز میں پریس کلب میں استقبالیہ

منگل 7 دسمبر 2021 23:11

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) پریس کلب ہرنائی(ر) کی جانب سے ہرنائی بچائو تحریک کے عہدیداروں کے اعزاز میں پریس کلب کے کانفرنس روم میں استقبالیہ دیاگیا جس میں ہرنائی بچاؤتحریک کے چیئرمین سیدنورمحمدشاہ،جنرل سیکرٹری، ملک ظفرخان لوئون،وائس چیئرمین ملک اکبرخان ترین، سرپرست حاجی علی گل ترین ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد نعیم کھیتران،سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عزیزاللہ ترین،یارمحمداکا،حمید اللہ ترین، رحیم اللہ ترین،سیدمہتاب احمدشاہ، فرقان احمدشاہ، محمدسجادترین،بی اے پی اربن ہرنائی کے جنرل سیکرٹری شیربازخان ترین ، غلام محمد ترین، محمد نواز ترین ،نجیب اللہ ترین نے شرکت کی ہرنائی بچائو تحریک کے عہدیداروں سید نورمحمد شاہ، ملک ظفرخان لوئون ،وائس چیئرمین ملک اکبر ترین نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ہرنائی بچائو تحریک کے پلیٹ فارم سے ضلع ہرنائی کے اہم اور اجتماعی نوعیت کی47 مطالبات کے حل کیلئی22 ستمبرکو ہرنائی سے پیدال مارچ کرکے کوئٹہ پہنچ کر پریس کلب کے سامنے تقریباًً69 دنوں تک پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ میں بیٹھے رہے اس دوران صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسمبلی کے سامنے بھی احتجاج ، گورنر بلوچستان اور دیگر حکومتی نمائندگان سے ملاقاتیں کرکے ضلع ہرنائی کے مطالبات انکے سامنے رکھے ہمارے احتجاج کو حکام تک پہنچانے میں میڈیا نے ہمارا بھرپورساتھ دیا اور ہماری اواز کو بھرپوراجاگر کیا جس پر ہم میڈیا کے شکرگزار ہے انہوں نے کہاکہ ہرنائی بچائو تحریک کی47 مطالبات میں بعض مطالبات پر صوبائی حکومت نے پوری طورپر عمل درآمد کیاگیا اور بعض مطالبات گزشتہ روز پریس کلب کوئٹہ کے سامنے حلقہ پی بی6 زیارت کم ہرنائی سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے صوبائی مشیر سردار مسعود خان لونی ، عبدالناصر ترین ایڈوکیٹ نے ہمارے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اس موقع ہم نے ہرنائی عوام کے درپیش مسائل انکے سامنے رکھے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ہمارے مطالبات غور سے سنے اور مطالبات کا جائزہ لینے کے دوران بتایا کہ بعض مطالبات تو حکومت بلوچستان نے حل کردیا گیا جو مطالبات رہتے ہے ان مطالبات کو بحیثیت حلقے کا منتخب رکن صوبائی اسمبلی حل کرنے کیلئے صوبائی اسمبلی فلور سمیت ہرفورم پر بھرپورانداز میں اٹھائے گے اور حل کرنے کی کوشش کرینگے ہرنائی بچائو تحریک نی67 دنوں سے جاری احتجاج صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کی یقین دہانی پراحتجاج ختم کردیا اور ہم ہرنائی بچائو تحریک صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ ، ضلع ہرنائی کے عوام پرنٹ و الیکٹرناک میڈیا ، تمام سیاسی جماعتوں ، اراکین اسمبلی ، انجمن تاجران سمیت تمام عوام کو تہیہ دل سے شکرگزار جنہوں نے ہمارے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے ہمارا بھرپور ساتھ دیا ہرنائی پریس کلب کی جانب سے ہرنائی بچائو تحریک کے عہدیداروں کو ضلع ہرنائی کے اہم اور جتماعی نوعیت کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے طویل ٌاحتجاجی چلانے اور کامیاب تحریک پر عہدیداروں کے اعزاز میں ٹی پارٹی اور شیلڈ بھی پیش کیا ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں