جب تک حقیقی جمہوریت آتی ،ملک ترقی وخوشحالی کے راستے گامزن نہیں ہوسکتا،مابت کاکا

اتوار 26 دسمبر 2021 00:25

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکانے کہاہے کہ جب تک ملک میں حقیقی جمہوریت بحال نہیں ہوتی ،ملک ترقی وخوشحالی کے راستے گامزن نہیں ہوسکتاغداری کے القابات ملک بدری اذیتیں شہادتیں صدسالہ تحریک کے راستے میں رکاوٹ بننے کے بجائے منزل کے قریب ترک رہے ہیں فخرافغان رئیس الاحرارخان عبدالغفارخان باچاخان کی 34ویں برسی رہبرملی قائدجمہوریت خان عبدالولی خان کی 16ویں برسی21جنوری کو بروزجمعہ صبح 10بجے ہرنائی میں منائی جائیگی جس میں پارٹی کے مرکزی سینئرنائب صدرسابق وزیراعلی پشتون خوااوراے این پی کے مرکزی سینئرنائب صدرامیرحیدر خان ہوتی سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین سمیت پارٹی کیصوبائی مرکزی پارلیمانی قیادت خصوصی شرکت کریں گے جس کے خطے،ملک اورصوبے کے حالات پر گ ہریاثرات مرتب ہوں گے ذمہ داران اورکارکن جلسہ عام کامیابی کیلئے بھرپورتیاریاں شروع کردیں ان خیالات کااظہارانہوں نے ہرنائی سپین تنگی کلی ٹیلواورکلی خیرالدین میں شمولیتی اجتماعات سے خطاب کے دوران کیاان اجتماعات سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدراصغرعلی ترین ضلعی صدرولی دادمیانی ضلعی سنیئر نائب صدرملک ظریف ترین تحصیل ہرنائی صدرسیدیوسف شاہ ودیگرنے بھی خطاب کیااس موقع پر 10۔

(جاری ہے)

افرادنے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکرعوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا مقررین نے ئ*نئے شامل ہونیوالوں کو فکرباچاخان میں شمولیت اختیار کرنے پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی نہ صرف پشتونوں بلکہ تمام محکوم قومیتوں کے غضب شدہ حقوق کی بحالی وسائل پراختیارامن کے قیام ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی آئین کی بالادستی جمہورکی حکمرانی عدلیہ ومیڈیا کی ازادی کیلئے پرامن اصولی جمہوری جدوجہدکرتی چلی آرہی ہے صدسالہ جدوجہدکے دوران بہت سے نشیب وفرازآئے لیکن پارٹی قیادت سے لیکرکارکنوں تک نے ہر مشکل کامقابلہ خندہ پیشانی سے کیاانہوں نے کہاکہ جنگ اسلام اورمذہب کانہیں جنگ حقوق کاہے آج بھی پشتونوں بلوچوں سرائیکیوں سندھیوں کوان کے وسائل پراختیاردیاجائے تو یہ ملک خوشحالی ترقی کے راستے گامزن ہوجائیگابدقسمتی سے ملک میں شروع دن سے مخصوص طبقہ قومیتوں کے وسائل پرقابض ہے جس سے ان میں احساس بیگانگی واحساس محرومی جنم لیتی رہی مقررین نے کارکنوں اور ذمہ داران پرزوردیاکہ وہ21۔

جنوری کوفخرافغان باچاخان رہبرملی خان عبدالولی خان کی برسیوں کے موقع پرہرنائی میں منعقدہونیوالے جلسہ عام کامیابی کیلئے تیاریاں تیزتر کردیں اس موقع پرنئے شامل ہونیوالوں کوسرخ ٹوپیاں پہنائی گئیں۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں