جب تک ملک میں حقیقی جمہوریت بحال نہیں کیاجاتاملک ترقی وخوشحالی کے منازل طے نہیں کرسکتا،عوامی نیشنل پارٹی

ملک کی بدقسمتی اس دن سے شروع ہوئی جب خدائی خدمت گاروں کی منتخب جمہوری حکومت کو غیرقانونی طریقے سے ختم کردیاگیاوہ سلسلہ تاہنوزجاری ہے

ہفتہ 15 جنوری 2022 23:58

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ جب تک ملک میں حقیقی جمہوریت بحال نہیں کیاجاتاملک ترقی وخوشحالی کے منازل طے نہیں کرسکتے اس ملک کی بدقسمتی اس دن سے شروع ہوئی جب خدائی خدمت گاروں کی منتخب جمہوری حکومت کو غیرقانونی طریقے سے ختم کردیاگیاوہی سلسلہ تاہنوزجاری ہے 21جنوری کوفخرافغان رئیس الاحرارخان عبدالغفارخان باچاخان کی 34 ویں برسی رہبرملی قائد جمہوریت خان عبدالولی خان کی 16ویں برسی کیموقع پرشہید گل شاہ خان گراؤنڈ ہرنائی میں منعقدہ جلسہ عام اوراس میں مرکزی سینئر نائب صدرامیرحیدرخان ہوتی سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین کی شرکت سے رواں ملکی صورتحال صوبے کے حالات پشتون ولی اتفاق واتحاد میں معاون ومددگارثابت ہوگی کارکن اورذمہ داران بھرپورشرکت کویقینی بنائیں ان خیالات کااظہارعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکاصوبائی نائب صدر اصغرعلی ترین صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالباری اغاصوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ کاکڑسالاراعلی شاجہان اغامنظورکاکڑولی دادمیانی عزت ناصرکامران ترین عثمان ناصرگنو خان غلزئی پروفیسرگل باران ملک ایازموسی خیل سیدیوسف شاہ نے باچاخان مرکزہرنائی میں تحصیل ہرنائی جنرل باڈی اجلاس،باچاخان مرکزلورالائی میں ورکرزاجلاس،باچاخان مرکزدکی میں ضلعی مجلس عاملہ اجلاس کے شرکاسے خطاب کے دوران کیامقررین نے کہاکہ21جنوری کوشہیدگل شاہ خان گراؤنڈ ہرنائی میں منعقدہ جلسہ عام یقینا دوررس اثرات کاحامل رہے گا ایسے وقت میں جب ملک اورخطہ عدم استحکام کاشکارہے ملک میں حقیقی جمہوریت ناپیدآزادی اظہاررائے پر قدغن ہے پشتونوں کووسائل پر دسترس حاصل نہیں جنت نظیر وطن کے مالک اوراس میں قدرت کے عطاکردہ نعمتوں کیباوجود،دووقت کی روٹی کیلئے دیارغیرمیں محنت مزدوری پرمجبورہے مقررین نے کارکنوں اورذمہ داران پرزوردیا کہ وہ21جنوری کوآزادی کے سترسالارفخرافغان باچاخان رہبرملی قائد جمہوریت خان عبدالولی خان کی یادمیں ہرنائی شہیدگل شاہ خان گراؤنڈمیں منعقدہ جلسہ کامیابی کیلئے بھرپورتیاریاں شروع کردیں۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں