صوبائی حکومت عوام کے فلاح و بہبود کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے،صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ

ہفتہ 15 جنوری 2022 20:04

ہرنائی۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔15 جنوری2022ء) :بی اے پی کے مرکزی رہنماء سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کے فلاح و بہبود کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع ہرنائی وزیارت میں عوام کی تعصب رنگ ونسل عوامی خدمت کررہے ہیں ہماری تین سالہ کارکردگی کو دیکھ حلقہ انتخاب سے عوام جوق درجوق ہمارے کارواں میں شامل ہورہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ انتخاب کے علاقہ کلی کوز کچھ میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ زیارت کے عوام کو ہمیشہ مذہب کے نام پر بے وقوف بناکر ووٹ حاصل کرکے اقتدار تک پہنچنے والوں نے عوامی مسائل کے حل کرنے پر کوئی توجہ نہیں دیا۔ بی اے پی کے مرکزی رہنماء سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ضلع زیارت میں شہریوں کے دہلیز تک تعلیم، پانی ،بجلی ،سڑکیں ،صحت، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنا صوبائی حکومت کی پہلی ترجیحات میں شامل ہے ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں