مونسپل کمیٹی ہرنائی کے نومنتخب آزاد کونسلر عبدالحنان ترین کا عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان، پارٹی کی جانب سے خیرمقدم

جمعہ 10 جون 2022 17:32

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2022ء) مونسپل کمیٹی ہرنائی سے نومنتخب آزاد کونسلر عبدالحنان ترین نے عوامی نیشنل پارٹی میں بقاعدہ شمولیت کااعلان کردیا گیا ان خیالات کااظہار انہوں نے اے این پی کے رہنماء سابق صوبائی وزیر ملک سلطان محمد ترین کے رہائشگاہ پرعوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ولی داد میانی ، سابق صوبائی وزیر ملک سلطان محمد ترین ، ضلعی سنیئر نائب صدر حاجی ظریف خان ترین، ضلعی ترجمان عبدالغنی ترین، اے این پی تحصیل شاہرگ کے صدر و نومنتخب کونسلر مونسپل کمیٹی شاہرگ ملک محمد زمان ترین، ملک نصیب ترین ملک نصیب مڑیزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا نو منتخب آزاد کونسلر عبدالحنان ترین نے کہاکہ ہم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد اپنے ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی کے قربانیوں پشتون قوم کیلئے ناقابل فراموش ہے عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین اور کارکنوں کی بے پناہ قربانیوں کی بدولت پشتون قوم کو شناخت ملی ہے انہوں نے کہاکہ اے این پی واحد سیاسی جماعت ہے جو پشتونوں کی بقا کا جنگ لڑ رہی ہیںانہوںنے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی کی فعالی کیلئے دن رات جدوجہد کرونگا اس موقع پر پارٹی کے ضلعی صدر ولی داد میانی نے بات چیت کرتے ہوئے عبدالحنان ترین اور انکے ساتھیوں کا پارٹی میں شمولیت سے پارٹی ضلع ہرنائی میں مزید فعال ہوگی انہوں نے عبدالحنان ترین اور انکے ساتھیوں کا پارٹی میں شمولیت پر انہیں مبارکباد پیش کیا سابق صوبائی وزیر ملک سلطان محمد ترین ،ضلعی سنیئر نائب صدر حاجی ظریف خان ترین ضلعی ترجمان عبدالغنی ترین ملک محمد زمان ترین ملک نصیب ترین ملک نصیب مڑیزئی اور دیگر نے عبدالحنان ترین کو اے این پی میں شمولیت کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ عبدالحنان ترین پارٹی کو ضلع میں فعال بنانے اور ہرنائی شہرکے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے اپنے تمام ترصلاحتیوں کو بروئے کار لائے گے دریں اثناء مونسپل کمیٹی میں آزاد حیثیت سے کامیاب کونسلر عبدالحنان ترین کی اے این پی میں شمولیت سے مونسپل کمیٹی ہرنائی میں اے این پی کو نمائندگی حاصل ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں