ہرنائی میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ، دو مزدور زخمی، پانچ مزدور لاپتہ ہو گئے

ہفتہ 18 جون 2022 16:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2022ء) ہرنائی میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ، دو مزدور زخمی پانچ مزدور لاپتہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ہرنائی رفیق ترین نے بتایا کہ گزشتہ رات ہرنائی کے علا قے کوئٹہ روڈ چھپر رفٹ کے مقام پر کوئٹہ روڈ کی تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر دہشتگروں نے فائرنگ اور آگ لگا دی جس کے نتیجے میں دو مزدور شدید زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور سیکورٹی اداروں نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیکر پانچ لاپتہ مزدوروں کی تلاش شروع کر دی ہے، ڈپٹی کمشنر ہرنائی رفیق ترین نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا تی ہے، ڈپٹی کمشنر ہرنائی رفیق ترین نے بتایا کہ آگ لگانے کی وجہ سے تعمیراتی مشینری کو بھی نقصان پہنچا ہے ، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ دشوار گزار اور پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے سیکورٹی فورسز کو سرچ آپریشن میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، چھپر رفٹ کے پہاڑی علاقے میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے مکمل ناکہ بندی کی گئی ہے، مزید کاروائی جا ری ہے ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں