ٍہرنائی میں نامعلوم دہشت گردوں کی تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر فائرنگ ،2مزدور شدید زخمی

ٖحملہ آور 5مزدروں کو اپنے ساتھ لے کر فرار ہوگئے سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا

ہفتہ 18 جون 2022 18:00

ہرنائی /کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2022ء) ہرنائی میں نامعلوم دہشت گردوں کی تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر فائرنگ جس کے نتیجے میں 2مزدور شدید زخمی جبکہ حملہ آور 5مزدروں کو اپنے ساتھ لے کر فرار ہوگئے سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر لاپتہ مزدوروں کی تلاش شروع کردی تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ہرنائی کو کوئٹہ سے ملانے والی شاہراہ پر کام کرنے والے مزدوروں کے کیمپ پر نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں حمید اللہ کاکڑ اور موسیٰ کاکڑ شدید زخمی ہوگئے جبکہ مسلح افراد کیمپ میں موجود 5مزدوروں کو اپنے ساتھ لے گئے ڈپٹی کمشنر ہرنائی سردار رفیق نے آن لائن کو بتایا کہ گزشتہ شب ہرنائی کے علاقے چھپرریف میں تعمیراتی کیمپ پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کیا جس سے 2مزدور حمدا اللہ کاکڑ اور موسیٰ کاکڑ شدید زخمی ہوگئے جن کا تعلق قلعہ سیف اللہ سے بتایا جارہاہے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا اس حوالے سے سیکرٹری صحت صالح ناصر نے ہرنائی فائرنگ واقعے کے بعد سول ہسپتال اور بی ایم سی میں ایمرجنسی نافذ کردی ڈپٹی کمشنر ہرنائی سردار رفیق کے مطابق واقع کا اطلاع ملتے ہی لیویز اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر لاپتہ مزدوروں کی تلاش شروع کردی کیمپ کے چوکیدار نے لیویز کو اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے بتایا کہ کیمپ میں 7مزدور موجود تھے جن میں 2شدید زخمی جبکہ5کو اپنے ساتھ لے گئے ڈپٹی کمشنر کے مطابق ہم اس پہلو پر بھی تفتیش کررہے تھے کہ مزدوروں کو نامعلوم دہشت گرد اپنے ساتھ لے گئے یا وہ خوف کی وجہ سے اپنے آپ کو روپوش کردیا نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف لیویز نے مقدمہ درج کردیا حکومت بلوچستان کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے پہلے اپنے ٹویٹرپر ہرنائی واقعے میں 3مزدوروں کے جاں بحق ہونے اور 3مزدوروں کے زخمی ہونے کی خبر جاری کردی تاہم بعد میں اپنے ٹویٹر سے خبر ہٹا دی دریں اثناء وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مزدورں کے کیمپ پر مسلح افراد کے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے واقع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ غریب محنت کشوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانہ قابل نفرت عمل ہے امن و ترقی کے دشمن دہشت گردوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے وزیراعلی بلوچستان نے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں