ہرنائی،تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کو کھیلوں میں حصہ لینے سے انکی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے، ڈی ای او

پیر 20 جون 2022 17:43

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2022ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہرنائی مومن خان ترین نے کہاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کو کھیلوں میں حصہ لینے سے انکی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے، کھیلوں میں حصہ لینے سے طلباء ودیگر سماجی برائیوں سے دور رہیں گے، طلباء اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی حصہ لیا کریں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ہرنائی کی جانب سے یوتھ انگیجمنٹ ایکٹوٹیزکی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول ہرنائی میں منعقدہ سپورٹس فیسٹول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن غلام حیدر ترین، ہیڈماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول وولن مل شمس الدین ترین، بی اے پی ضلع ہرنائی کے صدر حاجی ملک غلام جان ترین ، بی اے اربن کے جنرل سیکرٹری شیربازخان ترین، ملک مظفر خان ترین ودیگر مختلف محکموں کے آفیسران ، مختلف سکولوں کے اساتذہ اور طلباء نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

سپورٹ فیسٹول میں بچوں نے حمد ،نعت ،نغمے تقاریر، ٹیبلو اور مختلف قسم کے کھیل پیش کئے۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا،تلاوت کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا،پروگرام کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایجوکیشن غلام حیدر ترین ،بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر حاجی ملک غلام جان ترین،مظفر خان ترین اور شیر باز خان ترین تھے۔سپورٹس فیسٹیول کے ممبران محمد عباس مرغزانی ،صلح محمد بنگلزئی،ملک منظور ترین ،عبدالرشید مرغزانی اور شیر جان کا کڑ تھے کھیلوں میں حصہ لینے والے تمام بچوں کو نقد رقم دی گئی اور تمام بچوں اور مہمانوںکے اعزاز میں ٹی پارٹی کااہتمام کیاگیا تھا ۔\378

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں