ہرنائی و گردونواح شدید طوفانی رشوں اور ندی نالوں میں سیلابی ریلے دو خواتین ، ایک دس سالہ بچی سمیت چار افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے

بدھ 22 جون 2022 22:10

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2022ء) ہرنائی و گردونواح اورپہاڑی سلسلوں زندہ پیر، پیرو کچی، طورخان، تنگی ، طورشور میں گزشتہ روز شدید طوفانی رشوں اور ندی نالوں میں سیلابی ریلے آنے سے ہرنائی یونین کونسل اسپین تنگی کے علاقے کلی سیڑی میں دو خواتین ، ایک دس سالہ بچی سمیت چار افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے،مقامی لوگوں نے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے خواتین ،بچی اور مرد کی تلاش شروع کی ، مرد کو تقریبا دوگھنٹے کے بعد سیلاب سے زندہ نکال لیا گیا جبکہ دس سالہ بچی کی لاش اور ایک خاتون کی لاش 24گھنٹوں کے بعد سبی کے علاقے کٹ منڈائی کی ندی سے ملی ،ایک خاتون تاحال لاپتہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں