ہرنائی ٹو پنجاب قومی شاہراہ کی سیلاب کی وجہ سے بندش کیخلاف ٹرک یونین اور سبزی منڈی یونین کا ریلی ، بی اینڈ آر آفس ہرنائی میں دھرنا

جمعرات 23 جون 2022 21:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2022ء) ہرنائی ٹو پنجاب قومی شاہراہ کی بندش کے خلاف ہونے والے ریلی کا انعقاد کجوماما ہوٹل چوک سے کیا گیا جس کی قیادت ٹرک یونین ہرنائی کے صدر سید دلاور شاہ اور سبزی منڈی یونین کے پریس سیکرٹری عبدالحق میانی نے کی۔ ریلی میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ہرنائی ریلی کے شرکا نے پورے شہر کا چکر لگایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے موجودہ حکومت، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ بی اینڈ آر کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فوری طور پر ہرنائی ٹو پنجاب قومی شاہراہ کھولنے کا مطالبہ کیا۔ ریلی کے بعد شرکا نے بی اینڈ آر آفس ہرنائی میں دھرنا دیا۔ جنہوں نے محکمہ بی اینڈ آر کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ہرنائی دھرنے کے شرکا کا کہنا تھا کہ تقریباً تین سے ہرنائی ٹو پنجاب قومی شاہراہ سیلاب کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر بند ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بند ہے جس سے ہرنائی کی سبزیاں خراب ہورہا ہیں بڑی گاڑیاں کھڑی ہونے سے مقامی لوگوں کا معاشی قتل ہورہا ہیں۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں