محکمہ صحت ضلع ہرنائی کے خالی اسامیوں پر دیگر اضلاع سے ملازمین کی ٹرانسفر ناقابل قبول ہے،آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن

جمعرات 23 جون 2022 23:34

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2022ء) آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن ضلع ہرنائی کے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ محکمہ صحت ضلع ہرنائی کے خالی اسامیوں پر دیگر اضلاع سے ملازمین کی ٹرانسفر ناقابل قبول ہے باہر کی اضلاع کی ملازمین کی تعیناتی ہرنائی کے بے روزگار اور ٹیسٹ انٹرویو میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حق تلفی سمجھتے ہیں۔

تعیناتیوں میں تاخیر اور انہی اسامیوں پر دیگر اضلاع سے ملازمین ٹرانسفر کرکے ضلع ہرنائی کے عوام کی حق تلفی نہیں ہونے دینگے اس کے علاوہ مختلف آفیسران مل ملاکر جعلی آرڈرز جاری کررہے ہیں وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو، سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورم محمد خان دمڑ،پارلیمانی سیکرٹری محترمہ لیلیٰ ترین صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ،سیکرٹری صحت صالح محمد ناصر،ڈی جی ہیلتھ،ڈپٹی کمشنر ہرنائی، ڈی ایچ او ہرنائی اور میڈیکل سپرنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہرنائی سے اپیل کرتے ہیں کہ ضلع ہرنائی کی خالی اسامیوں پر ٹیسٹ و انٹرویو میں حصہ لینے والوں کی صاف شفاف اور میرٹ کے مطابق تعیناتی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ و انٹرویو میں دیگر اضلاع کے امیدواروں کی تعیناتی نہیں ہونے دینگے۔دیگر اضلاع سے ٹرانسفر شدہ ملازمین ہرنائی کے بیروزگار نوجوانوں کی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے دریں اثناء محکمہ صحت ضلع ہرنائی کے خالی اسامیوں پر ٹیسٹ اور انٹرویو میں حصہ لینے والے امیدواروں نے وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو، سنیئرصوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ،پارلیمانی سیکرٹری محترمہ لیلیٰ ترین صوبائی وزیر صحت،سیکرٹری صحت،ڈی جی ہیلتھ،ڈپٹی کمشنر ہرنائی،ڈی ایچ او ہرنائی اور میڈیکل سپرنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہرنائی سے اپیل کی ہے۔

کہ محکمہ صحت ضلع ہرنائی میں 15 سالوں سے اسامیاں خالی ہیں۔چند ماہ قبل انہوں نے ٹیسٹ اور انٹرویو میں حصہ لیا۔لہزا ہم اپیل کرتے ہیں۔کہ ٹیسٹ اور انٹرویو میں میرٹ،صاف شفاف اور ایمانداری سے ضلع ہرنائی کے لوکل و ڈومیسائل امیدواروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔جبکہ ٹیسٹ انٹرویو میں دیگر اضلاع سے حصہ لینے والوں کی تعیناتی نہیں ہونے دینگے۔

ضلع ہرنائی کی خالی اسامیوں پر دیگر اضلاع سے ملازمین کی ٹرانسفر کرکے تعیناتی ناقابل قبول بلکہ اسے ضلع ہرنائی کے لوکل اور ڈومیسائل امیدواروں سے ذیادتی شمار کرتے ہیں۔سیکرٹریٹ ہیلتھ آفس کوئٹہ اور ہرنائی آفس کی ملی بھگت سے کوئٹہ اور دیگر اضلاع سے محکمہ صحت ضلع ہرنائی میں ملازمین کو ٹرانسفر کرکے تعینات کیا جا رہا ہے۔حالانکہ ان اسامیوں پر پہلے سے ٹیسٹ اور انٹرویو ہوچکے ہیں۔لہزا میرٹ کو مد نظر رکھ کر تعیناتیاں کی جائے اور دیگر اضلاع سے ٹرانسفر کئے گئے ملازمین کو واپس ضلع ہرنائی سے ٹرانسفر کیا جائے بصورت دیگر بے روزگار نوجوانوں سے مل کر سخت احتجاج کرینگے

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں