حالیہ بجٹ میں ضلع ہرنائی کے اجتماعی مفادات کے کروڑوں روپوں کے درجنوں منصوبے شامل ہیں،لیلیٰ ترین

اتوار 26 جون 2022 21:50

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2022ء) رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکنشن محترمہ لیلیٰ ترین نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت نے بہترین اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے،بلوچستان کے تمام پسماندہ اضلاع اور علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گیٔی ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ صوبائی بجٹ2022-23 میں ضلع ہرنائی کے تمام علاقوں کی ترقی اور عوام کے اجتماعی مفادات کے کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے منظورکرائے ہیں جس سے ضلع ہرنائی ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن ہوگا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ملک روح اللہ خان ترین بھی موجود تھے۔ محترمہ لیلیٰ ترین نے حالیہ بجٹ میں ضلع ہرنائی کے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ضلع ہرنائی کیلئے حالیہ صوبائی بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے بھاری فنڈز منظور کروائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

محترمہ لیلیٰ ترین نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کی ترقی و خوشحالی خادمان ہرنائی کی اولین ترجیحی ہے جس کیلئے ہرفورم پربھرپورجدوجہد کررہی ہوں ۔انہوں نے کہاکہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کا تہیہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے ضلع ہرنائی کی ترقی و خوشحالی اور پسماندگی کے خاتمے کیلئے حالیہ صوبائی بجٹ میں خطیر رقم کے منصوبوں شامل کئے ہیں۔\378

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں