طوفانی بارشوں، شدید سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہرنائی پنجاب شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند ہوگئی

جمعرات 7 جولائی 2022 16:40

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2022ء) سات روز گذرنے کے بعد طوفانی بارشوں، شدید سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہرنائی پنجاب شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے آمدورفت کے لئے بند ہوگئی۔ایکسیئن بی اینڈ آر نصیر شاہ کی ہدایت پر ایس ڈی او بی اینڈ آر نے ہنگامی بنیادوں پر پانچ میل ندی،انجیر کے مقام،آٹھ میل ندی اور بائیس میل کے مقام پر مشینری اور لیبر پہنچا کر شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کے لئے امدادی کام شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ پلوسین ندی پل کا اوپری کنارہ جسے گزشتہ سیلاب نے نقصان پہنچایا تھا مرمت کے بعد بدھ کی شام کے سیلاب نے دوبارہ متاثر کیا ہے جسکی بھرائی کی جا رہی ہے۔ایس ڈی او نجیب اللہ سیلاچی کا کہنا ہےکہ ہرنائی پنجاب شاہراہ پر شام سے پہلے ٹریفک بحال کی جائیگی۔ہرنائی پنجاب شاہراہ ضلع ہرنائی کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، شاہراہ کی بندش سے عام ورکر سے لیکر زمیندار،کسان،ٹرانسپورٹران،منڈی مالکان،آڑھتی کاروباری طبقے سمیت ضلع بھر متاثر ہوجاتا ہے۔معمولی بارش کے ہوتے ہی مختلف مقامات پر سیلابی ریلےآنے اور بائیس میل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوجاتا ہےجو کئی روز گذرنے کے باوجود ٹریفک بحال نہیں کیا گیا۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں