%ہرنائی،پشتونخواملی عوامی پارٹی کی نصرت خان ترین اوران کے خاندان کے گھروں پر ایف سی کی جانب سے چھاپے اور چادر وچاردیواری کی تقدس کی پامالی کی مذمت

جمعہ 22 جولائی 2022 22:20

،ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2022ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع ہرنائی کے جاری کردہ بیان میں پارٹی کے ضلعی رہنماء نصرت خان ترین اور ان کے چچا کے گھروں پر ایف سی کی جانب سے چھاپے اور چادر وچاردیواری کی تقدس کی پامالی کی مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف سی کی جانب سے ضلع ہرنائی کے پہاڑی سلسلے میںمختلف مقامات پر جو چوکیاں قائم کی گئی ہے اٴْس سے تمام علاقے میں لوگوں کے چادر وچار دیواری کا تقدس پائمال ہوا ہے اور پارٹی ضلع ہرنائی کے عوام کی مدد سے ایسے تمام چوکیوں کو ختم کرنے کیلئے جدوجہد کریگی۔

اسی طرح ڈرون کیمروں کے ذریعے سے بھی ضلع ہرنائی کے عوام کی چادر اور چاردیواری کی پائمالی کی جارہی ہے ۔ جس کی متعدد بار شکایات کے باوجود کچھ عرصے کیلئے ڈرون کیمروں کی اڑان کو بند کیا جاتا ہے پھر دوبارہ یہ سلسلہ شروع کردیا جاتاہے ۔

(جاری ہے)

ان تینوں صورتوں کے ذریعے چادر وچاردیواری کی پائمالی کی جارہی ہے جسے کسی صورت میں قبول نہیں کیا جائیگا اور پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ کسی بھی آزاد کمیشن کے ذریعے ایف سی کی قائم چوکیاں اور وضع کردہ طریقہ کار سے چادر وچار دیواری کی پائمالی ہوئی ہے یا نہیں کی تحقیقات کی جائیں اور وہ تمام اقدامات جس کے ذریعے ملکی آئین میں گارنٹڈ چادر وچاردیواری کی تقدس کی پائمالی دراصل آئین پاکستان سے روگردانی ہے جو کسی بھی حالت میں قابل قبول نہیں

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں